امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں ابوالنعمان نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں حماد بن زید نے حدیث بیان کی از عبید اللہ بن ابی یزید‘ انہوں نے کہا: میں نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے سنا‘ وہ بیان کرتے تھے کہ
نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھے مزدلفہ سے رات کو سامان کے ساتھ منیٰ بھیج دیا‘ یا فرمایا: مجھے پہلے بھیج دیا۔
حَدَّثَنَا أَبُو النُّعْمَانِ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي يَزِيدَ، قَالَ سَمِعْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ ـ رضى الله عنهما ـ يَقُولُ بَعَثَنِي ـ أَوْ قَدَّمَنِي ـ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم فِي الثَّقَلِ مِنْ جَمْعٍ بِلَيْلٍ.
Reference: Sahih Al Bukhari 1856