Sahih Al Bukhari 1854

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں موسیٰ بن اسماعیل نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں عبد العزیز بن ابی سلمہ نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں ابن شہاب نے حدیث بیان کی از سلیمان بن یسار از حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما‘ انہوں نے بیان کیا کہ

حجۃ الوداع کے سال ایک عورت آئی‘ اس نے کہا: یا رسول اللہ! اللہ کا اپنے بندوں پر فریضہ حج ہے‘ میں نے اپنے باپ کو بہت بوڑھا پایا ہے‘ وہ سواری پر سیدھا نہیں بیٹھ سکتا تو میں اس کی طرف سے حج کروں تو اس کا حج ہو جائے گا؟ آپ نے فرمایا: ہاں!

حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ أَبِي سَلَمَةَ، حَدَّثَنَا ابْنُ شِهَابٍ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ـ رضى الله عنهما ـ قَالَ جَاءَتِ امْرَأَةٌ مِنْ خَثْعَمَ، عَامَ حَجَّةِ الْوَدَاعِ، قَالَتْ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّ فَرِيضَةَ اللَّهِ عَلَى عِبَادِهِ فِي الْحَجِّ أَدْرَكَتْ أَبِي شَيْخًا كَبِيرًا، لاَ يَسْتَطِيعُ أَنْ يَسْتَوِيَ عَلَى الرَّاحِلَةِ فَهَلْ يَقْضِي عَنْهُ أَنْ أَحُجَّ عَنْهُ قَالَ ‏ "‏ نَعَمْ ‏"‏‏.‏

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 1854