امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں سلیمان بن حرب نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں حماد بن زید نے حدیث بیان کی از ایوب از سعید بن جبیر از حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما‘ وہ بیان کرتے ہیں کہ
ایک شخص نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ میدانِ عرفات میں وقوف کر رہا تھا‘ اچانک وہ اپنی اونٹنی سے گر گیا‘ پس اس کی گردن ٹوٹ گئی‘ یا کہا: اونٹنی نے اس کی گردن توڑ دی‘ پس نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس کو پانی اور بیری کے پتوں سے غسل دو اور اس کو دو کپڑوں میں کفن پہناؤ اور اس کو خوشبو نہ لگاؤ اور نہ اس کا سر ڈھانپو اور نہ اس کو کافور لگاؤ کیونکہ اللہ اس کو قیامت کے دن اس حال میں اٹھائے گا کہ یہ ”اللّٰہم لبیک ، اللّٰہم لبیک“ پڑھ رہا ہوگا۔
حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ـ رضى الله عنهما ـ قَالَ بَيْنَا رَجُلٌ وَاقِفٌ مَعَ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم بِعَرَفَةَ إِذْ وَقَعَ عَنْ رَاحِلَتِهِ فَوَقَصَتْهُ ـ أَوْ قَالَ فَأَوْقَصَتْهُ ـ فَقَالَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم " اغْسِلُوهُ بِمَاءٍ وَسِدْرٍ، وَكَفِّنُوهُ فِي ثَوْبَيْنِ، وَلاَ تَمَسُّوهُ طِيبًا، وَلاَ تُخَمِّرُوا رَأْسَهُ، وَلاَ تُحَنِّطُوهُ، فَإِنَّ اللَّهَ يَبْعَثُهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ مُلَبِّيًا ".
Reference: Sahih Al Bukhari 1850