امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں ابو الولید نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں ہمام نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں عطاء نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: مجھے صفوان بن یعلیٰ نے از والد خود حدیث بیان کی‘ انہوں نے بیان کیا کہ
میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھا تو آپ کے پاس جبہ پہنے ہوئے ایک شخص آیا‘ جس میں زرد رنگ یا اس جیسی کسی چیز کا اثر تھا‘ حضرت عمر نے مجھ سے کہا: کیا تم یہ چاہتے ہو کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو اس حال میں دیکھو جب آپ پر وحی نازل ہو رہی ہو؟ پھر نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر وحی نازل ہوئی‘ پھر جب آپ سے وہ کیفیت دور ہو گئی تو آپ نے فرمایا: تم اپنے عمرہ میں وہی کام کرو جو اپنے حج میں کرتے ہو۔
حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ، حَدَّثَنَا هَمَّامٌ، حَدَّثَنَا عَطَاءٌ، قَالَ حَدَّثَنِي صَفْوَانُ بْنُ يَعْلَى، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ كُنْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَأَتَاهُ رَجُلٌ عَلَيْهِ جُبَّةٌ فِيهِ أَثَرُ صُفْرَةٍ أَوْ نَحْوُهُ، وَكَانَ عُمَرُ يَقُولُ لِي تُحِبُّ إِذَا نَزَلَ عَلَيْهِ الْوَحْىُ أَنْ تَرَاهُ فَنَزَلَ عَلَيْهِ ثُمَّ سُرِّيَ عَنْهُ فَقَالَ " اصْنَعْ فِي عُمْرَتِكَ مَا تَصْنَعُ فِي حَجِّكَ ".
Reference: Sahih Al Bukhari 1847