Sub-Chapter (Baab)

Sahih Al Bukhari 1845

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں مسلم نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں وہیب نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں ابن طاؤس نے حدیث بیان کی از والد خود از حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما

کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اہل مدینہ کے لیے ذوالحلیفه کو میقات مقرر کیا اور اہل نجد کے لیے قرن المنازل کو اور اہل یمن کے لیے یلملم کو‘ یہ ان کے لیے میقات ہیں اور جو ان جگہوں پر آنے والے ہوں اور ان جگہوں کے رہنے والے نہ ہوں‘ جو حج اور عمرہ کا ارادہ کریں‘ اور جو ان مقامات کے ماوراء رہتے ہوں‘ ان کے لیے وہ میقات ہے جہاں سے وہ روانہ ہوں حتیٰ کہ مکہ والے مکہ سے احرام باندھیں۔

حَدَّثَنَا مُسْلِمٌ، حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ، حَدَّثَنَا ابْنُ طَاوُسٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ـ رضى الله عنهما ـ أَنَّ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم وَقَّتَ لأَهْلِ الْمَدِينَةِ ذَا الْحُلَيْفَةِ، وَلأَهْلِ نَجْدٍ قَرْنَ الْمَنَازِلِ، وَلأَهْلِ الْيَمَنِ يَلَمْلَمَ، هُنَّ لَهُنَّ وَلِكُلِّ آتٍ أَتَى عَلَيْهِنَّ مِنْ غَيْرِهِمْ مِمَّنْ أَرَادَ الْحَجَّ وَالْعُمْرَةَ، فَمَنْ كَانَ دُونَ ذَلِكَ فَمِنْ حَيْثُ أَنْشَأَ، حَتَّى أَهْلُ مَكَّةَ مِنْ مَكَّةَ‏.‏

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 1845