امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں احمد بن یونس نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں ابراہیم بن سعد نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں ابن شہاب نے حدیث بیان کی از سالم از والد خود حضرت عبداللہ رضی اللہ عنہ‘ وہ بیان کرتے ہیں کہ
رسول اللہ ﷺ سے یہ سوال کیا گیا کہ محرم کیا پہنے؟ تو آپ نے فرمایا: وہ قمیص نہ پہنے اور عمامے نہ پہنے اور شلواریں نہ پہنے اور کنٹوپ (لمبی ٹوپی جو کان ڈھانپ لے) نہ پہنے اور زعفران میں رنگا ہوا کپڑا نہ پہنے اور ورس (ایک جڑی بوٹی جس سے زرد رنگ نکلتا ہے) میں رنگا ہوا کپڑا نہ پہنے اور اگر اس کو جوتے نہ ملیں تو وہ موزے پہن لے اور ان کو کاٹ دے حتیٰ کہ وہ ٹخنوں سے نیچے ہو جائیں۔
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ، حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعْدٍ، حَدَّثَنَا ابْنُ شِهَابٍ، عَنْ سَالِمٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ ـ رضى الله عنه ـ سُئِلَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم مَا يَلْبَسُ الْمُحْرِمُ مِنَ الثِّيَابِ فَقَالَ " لاَ يَلْبَسِ الْقَمِيصَ، وَلاَ الْعَمَائِمَ، وَلاَ السَّرَاوِيلاَتِ، وَلاَ الْبُرْنُسَ، وَلاَ ثَوْبًا مَسَّهُ زَعْفَرَانٌ وَلاَ وَرْسٌ، وَإِنْ لَمْ يَجِدْ نَعْلَيْنِ فَلْيَلْبَسِ الْخُفَّيْنِ، وَلْيَقْطَعْهُمَا حَتَّى يَكُونَا أَسْفَلَ مِنَ الْكَعْبَيْنِ ".
Reference: Sahih Al Bukhari 1842