امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں ابوالولید نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں شعبہ نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: مجھے عمرو بن دینار نے خبر دی‘ انہوں نے کہا: میں نے جابر بن زید سے سنا‘ انہوں نے کہا: میں نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے سنا‘ انہوں نے بیان کیا کہ
میں نے سنا: نبی ﷺ عرفات میں خطبہ دے رہے تھے کہ جس کو دو جوتے نہ ملیں وہ دو موزے پہن لے اور جس کو تہبند نہ ملے وہ شلوار پہن لے‘ یہ حکم محرم کے لیے ہے۔
حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، قَالَ أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ دِينَارٍ، سَمِعْتُ جَابِرَ بْنَ زَيْدٍ، سَمِعْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ ـ رضى الله عنهما ـ قَالَ سَمِعْتُ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم يَخْطُبُ بِعَرَفَاتٍ " مَنْ لَمْ يَجِدِ النَّعْلَيْنِ فَلْيَلْبَسِ الْخُفَّيْنِ، وَمَنْ لَمْ يَجِدْ إِزَارًا فَلْيَلْبَسْ سَرَاوِيلَ ". لِلْمُحْرِمِ.
Reference: Sahih Al Bukhari 1841