امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں عبداللہ بن یوسف نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں امام مالک نے خبر دی از زید بن اسلم از ابراہیم بن عبداللہ بن حنین از والد خود‘ وہ بیان کرتے ہیں
کہ حضرت عبداللہ بن عباس اور حضرت مسور بن مخرمہ کا مقام ابواء میں اختلاف ہوا‘ حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے کہا: محرم اپنا سر دھو سکتا ہے اور حضرت مسور نے کہا: محرم اپنا سر نہیں دھو سکتا‘ پس مجھے حضرت عبداللہ بن عباس نے حضرت ایوب انصاری رضی اللہ عنہم کی طرف بھیجا تو میں نے دیکھا کہ وہ کنویں کی دو لکڑیوں کے درمیان نہا رہے ہیں‘ اور انہوں نے ایک کپڑے سے پردہ کیا ہوا ہے‘ میں نے ان کو سلام کیا‘ انہوں نے پوچھا: یہ کون ہے؟ میں نے کہا: میں عبداللہ بن حنین ہوں‘ مجھے آپ کے پاس حضرت عبداللہ بن عباس نے بھیجا ہے‘ میں آپ سے یہ پوچھتا ہوں کہ رسول اللہ ﷺ جب محرم ہوتے تھے تو اپنا سر کس طرح دھوتے تھے؟ تو حضرت ایوب نے اپنا ہاتھ پردہ پر رکھا‘ پھر اس کو اتنا نیچا کیا حتیٰ کہ مجھے ان کا سر دکھائی دیا‘ پھر ایک شخص سے کہا جو ان پر پانی ڈال رہا تھا کہ پانی ڈالو‘ پس اس نے ان کے سر پر پانی ڈالا‘ پھر دونوں ہاتھوں سے انہوں نے سر کو ہلایا‘ سر کو آگے لے گئے اور پیچھے لائے اور کہا: میں نے اس طرح رسول اللہ ﷺ کو کرتے ہوئے دیکھا ہے۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ، أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ حُنَيْنٍ، عَنْ أَبِيهِ، أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ الْعَبَّاسِ، وَالْمِسْوَرَ بْنَ مَخْرَمَةَ، اخْتَلَفَا بِالأَبْوَاءِ، فَقَالَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبَّاسٍ يَغْسِلُ الْمُحْرِمُ رَأْسَهُ. وَقَالَ الْمِسْوَرُ لاَ يَغْسِلُ الْمُحْرِمُ رَأْسَهُ. فَأَرْسَلَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْعَبَّاسِ إِلَى أَبِي أَيُّوبَ الأَنْصَارِيِّ، فَوَجَدْتُهُ يَغْتَسِلُ بَيْنَ الْقَرْنَيْنِ، وَهُوَ يُسْتَرُ بِثَوْبٍ، فَسَلَّمْتُ عَلَيْهِ فَقَالَ مَنْ هَذَا فَقُلْتُ أَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ حُنَيْنٍ، أَرْسَلَنِي إِلَيْكَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْعَبَّاسِ، أَسْأَلُكَ كَيْفَ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَغْسِلُ رَأْسَهُ، وَهُوَ مُحْرِمٌ، فَوَضَعَ أَبُو أَيُّوبَ يَدَهُ عَلَى الثَّوْبِ، فَطَأْطَأَهُ حَتَّى بَدَا لِي رَأْسُهُ ثُمَّ قَالَ لإِنْسَانٍ يَصُبُّ عَلَيْهِ اصْبُبْ. فَصَبَّ عَلَى رَأْسِهِ، ثُمَّ حَرَّكَ رَأْسَهُ بِيَدَيْهِ فَأَقْبَلَ بِهِمَا وَأَدْبَرَ وَقَالَ هَكَذَا رَأَيْتُهُ صلى الله عليه وسلم يَفْعَلُ.
Reference: Sahih Al Bukhari 1840