Sub-Chapter (Baab)

Sahih Al Bukhari 183

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں اسماعیل نے حدیث بیان کی انہوں نے کہا: مجھے امام مالک نے حدیث بیان کی از مخرمہ بن سلیمان از کریب، جو حضرت ابن عباس کے آزاد کردہ غلام ہیں کہ حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے ان کو خبر دی کہ

انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی زوجہ حضرت سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہما کے ہاں رات گزاری اور وہ ان کی خالہ تھیں، انہوں نے کہا: پس میں بستر کے عرض میں لیٹ گیا اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کی اہلیہ بستر کے طول میں لیٹ گئے، پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سو گئے، حتیٰ کہ جب آدھی رات ہو گئی یا اس سے کچھ پہلے یا کچھ بعد تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بیدار ہوئے، آپ بیٹھ گئے اور اپنے ہاتھوں سے اپنے چہرے پر نیند (آنکھوں) کو ملنے لگے، پھر آپ نے سورۂ آلِ عمران کی آخری دس آیتیں پڑھیں، پھر ایک لٹکی ہوئی مشک کے پاس گئے، پھر اس سے وضو کیا، پس اچھی طرح وضو کیا، پھر کھڑے ہو کر نماز پڑھنے لگے، حضرت ابن عباس نے کہا: پس میں کھڑا ہوا اور میں نے بھی اسی طرح کیا، جس طرح آپ نے کیا تھا، پھر میں جا کر آپ کے پہلو میں کھڑا ہو گیا، آپ نے اپنا دایاں ہاتھ میرے سر پر رکھا اور میرے سیدھے کان کو پکڑ کر مروڑا (اور کان سے پکڑ کر مجھے بائیں جانب سے دائیں جانب کر دیا)، پس آپ نے دو رکعت نماز پڑھی، پھر دو رکعت نماز پڑھی، پھر دو رکعت نماز پڑھی، پھر دو رکعت نماز پڑھی، پھر دو رکعت نماز پڑھی، پھر دو رکعت نماز پڑھی، پھر آپ نے وتر پڑھے، پھر آپ لیٹ گئے، حتیٰ کہ آپ کے پاس مؤذن آیا، پھر آپ نے کھڑے ہو کر دو خفیف (مختصر) رکعت نماز پڑھی، پھر آپ حجرہ سے نکل گئے اور فجر کی نماز پڑھائی۔

حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ، قَالَ حَدَّثَنِي مَالِكٌ، عَنْ مَخْرَمَةَ بْنِ سُلَيْمَانَ، عَنْ كُرَيْبٍ، مَوْلَى ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عَبَّاسٍ، أَخْبَرَهُ

أَنَّهُ، بَاتَ لَيْلَةً عِنْدَ مَيْمُونَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم وَهِيَ خَالَتُهُ فَاضْطَجَعْتُ فِي عَرْضِ الْوِسَادَةِ، وَاضْطَجَعَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَأَهْلُهُ فِي طُولِهَا، فَنَامَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم حَتَّى إِذَا انْتَصَفَ اللَّيْلُ، أَوْ قَبْلَهُ بِقَلِيلٍ أَوْ بَعْدَهُ بِقَلِيلٍ، اسْتَيْقَظَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَجَلَسَ يَمْسَحُ النَّوْمَ عَنْ وَجْهِهِ بِيَدِهِ، ثُمَّ قَرَأَ الْعَشْرَ الآيَاتِ الْخَوَاتِمَ مِنْ سُورَةِ آلِ عِمْرَانَ، ثُمَّ قَامَ إِلَى شَنٍّ مُعَلَّقَةٍ، فَتَوَضَّأَ مِنْهَا فَأَحْسَنَ وُضُوءَهُ، ثُمَّ قَامَ يُصَلِّي‏.‏ قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ فَقُمْتُ فَصَنَعْتُ مِثْلَ مَا صَنَعَ، ثُمَّ ذَهَبْتُ، فَقُمْتُ إِلَى جَنْبِهِ، فَوَضَعَ يَدَهُ الْيُمْنَى عَلَى رَأْسِي، وَأَخَذَ بِأُذُنِي الْيُمْنَى، يَفْتِلُهَا، فَصَلَّى رَكْعَتَيْنِ، ثُمَّ رَكْعَتَيْنِ، ثُمَّ رَكْعَتَيْنِ، ثُمَّ رَكْعَتَيْنِ، ثُمَّ رَكْعَتَيْنِ، ثُمَّ رَكْعَتَيْنِ، ثُمَّ أَوْتَرَ، ثُمَّ اضْطَجَعَ، حَتَّى أَتَاهُ الْمُؤَذِّنُ، فَقَامَ، فَصَلَّى رَكْعَتَيْنِ خَفِيفَتَيْنِ، ثُمَّ خَرَجَ فَصَلَّى الصُّبْحَ‏.‏

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 183