امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں عبداللہ بن یزید نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں لیث نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں نافع نے حدیث بیان کی از حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما‘ وہ بیان کرتے ہیں کہ
ایک شخص نے کھڑے ہو کر کہا: یا رسول اللہ! آپ ہمیں احرام میں کون سے کپڑے پہننے کا حکم دیتے ہیں؟ تو نبی ﷺ نے فرمایا: تم قمیص نہ پہنو اور شلواریں نہ پہنو اور عمامے نہ پہنو اور کنٹوپ نہ پہنو تاہم اگر کسی شخص کے پاس دو جوتے نہ ہوں تو وہ دو موزے پہن لے اور ان کو ٹخنوں کے نیچے سے کاٹ دے اور تم کوئی ایسا کپڑا نہ پہنو جو ورس یا زعفران سے رنگا ہوا ہو‘ اور جو عورت محرمہ وہ نقاب نہ ڈالے اور دستانے نہ پہنے۔
موسیٰ بن عقبہ اور اسماعیل بن ابراہیم بن عقبہ اور جویریہ اور ابن اسحاق نے نقاب اور دستانوں میں لیث کی متابعت کی ہے اور عبیداللہ نے کہا کہ ورس میں نہ رنگا ہو‘ اور وہ کہتے تھے کہ محرمہ نقاب نہ ڈالے اور نہ دستانے پہنے‘ اور امام مالک نے کہا از نافع از حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما: محرمہ نقاب نہ ڈالے۔ اور لیث بن ابی سلیم نے امام مالک کی متابعت کی ہے۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يَزِيدَ، حَدَّثَنَا اللَّيْثُ، حَدَّثَنَا نَافِعٌ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ ـ رضى الله عنهما ـ قَالَ قَامَ رَجُلٌ فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ مَاذَا تَأْمُرُنَا أَنْ نَلْبَسَ مِنَ الثِّيَابِ فِي الإِحْرَامِ فَقَالَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم " لاَ تَلْبَسُوا الْقَمِيصَ وَلاَ السَّرَاوِيلاَتِ وَلاَ الْعَمَائِمَ، وَلاَ الْبَرَانِسَ إِلاَّ أَنْ يَكُونَ أَحَدٌ لَيْسَتْ لَهُ نَعْلاَنِ، فَلْيَلْبَسِ الْخُفَّيْنِ، وَلْيَقْطَعْ أَسْفَلَ مِنَ الْكَعْبَيْنِ، وَلاَ تَلْبَسُوا شَيْئًا مَسَّهُ زَعْفَرَانٌ، وَلاَ الْوَرْسُ، وَلاَ تَنْتَقِبِ الْمَرْأَةُ الْمُحْرِمَةُ وَلاَ تَلْبَسِ الْقُفَّازَيْنِ ". تَابَعَهُ مُوسَى بْنُ عُقْبَةَ وَإِسْمَاعِيلُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ عُقْبَةَ وَجُوَيْرِيَةُ وَابْنُ إِسْحَاقَ فِي النِّقَابِ وَالْقُفَّازَيْنِ. وَقَالَ عُبَيْدُ اللَّهِ وَلاَ وَرْسٌ وَكَانَ يَقُولُ لاَ تَتَنَقَّبِ الْمُحْرِمَةُ، وَلاَ تَلْبَسِ الْقُفَّازَيْنِ. وَقَالَ مَالِكٌ عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ لاَ تَتَنَقَّبِ الْمُحْرِمَةُ. وَتَابَعَهُ لَيْثُ بْنُ أَبِي سُلَيْمٍ.
Reference: Sahih Al Bukhari 1838