امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں علی بن عبداللہ نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں سفیان نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے بیان کیا کہ عمرو نے کہا: پہلی حدیث جو میں نے عطاء سے سنی‘ وہ یہ تھی کہ وہ کہہ رہے تھے کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا:
رسول اللہ ﷺ نے فصد لگوائی اور اس وقت آپ مُحرم تھے‘
پھر میں نے عطاء کو یہ کہتے ہوئے سنا: مجھے طاؤس نے حدیث بیان کی از حضرت ابن عباس‘ میں نے دل میں کہا: شاید انہوں نے ان دونوں سے وہ حدیث سنی تھی۔
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، قَالَ قَالَ عَمْرٌو أَوَّلُ شَىْءٍ سَمِعْتُ عَطَاءً، يَقُولُ سَمِعْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ ـ رضى الله عنهما ـ يَقُولُ احْتَجَمَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَهُوَ مُحْرِمٌ. ثُمَّ سَمِعْتُهُ يَقُولُ حَدَّثَنِي طَاوُسٌ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ فَقُلْتُ لَعَلَّهُ سَمِعَهُ مِنْهُمَا.
Reference: Sahih Al Bukhari 1835