Sub-Chapter (Baab)

Sahih Al Bukhari 1834

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں عثمان بن ابی شیبہ نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں جریر نے حدیث بیان کی از منصور از مجاہد از طاؤس از حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما‘ انہوں نے بیان کیا کہ

نبی ﷺ نے فتح مکہ کے دن فرمایا: اب ہجرت نہیں ہے لیکن جہاد اور نیت ہے اور جب تم کو جہاد کے لیے بلایا جائے تو آ جاؤ‘ پس بے شک اللہ نے اس شہر میں (قتال کو) اس وقت حرام کیا تھا جس دن اس نے آسمانوں اور زمینوں کو پیدا کیا تھا اور وہ اللہ کی حرمت سے قیامت تک کے لیے حرام ہے اور بے شک اس میں مجھ سے پہلے کسی کے لیے قتال حلال نہیں ہوا اور نہ میرے لیے حلال ہوا مگر صرف دن کی اس ساعت میں‘ پس وہ اللہ کی حرمت سے قیامت تک کے لیے حرام ہے‘ نہ اس کا کانٹا کاٹا جائے گا اور نہ اس کے شکار کو بھگایا جائے گا اور نہ اعلان کرنے والے کے سوا اس کی گری پڑی چیز کو‘ کوئی اٹھائے گا اور نہ اس کی سبز گھاس کو کاٹا جائے گا۔ حضرت عباس نے کہا: یارسول اللہ! ماسوا اذخر کے‘ کیونکہ وہ ہمارے لوہاروں کے لیے ہے اور ہمارے گھروں کے لیے ہے‘ آپ نے فرمایا: ماسوا اذخر کے۔

حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، حَدَّثَنَا جَرِيرٌ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ مُجَاهِدٍ، عَنْ طَاوُسٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ـ رضى الله عنهما ـ قَالَ قَالَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم يَوْمَ افْتَتَحَ مَكَّةَ ‏"‏ لاَ هِجْرَةَ وَلَكِنْ جِهَادٌ وَنِيَّةٌ، وَإِذَا اسْتُنْفِرْتُمْ فَانْفِرُوا، فَإِنَّ هَذَا بَلَدٌ حَرَّمَ اللَّهُ يَوْمَ خَلَقَ السَّمَوَاتِ وَالأَرْضَ، وَهُوَ حَرَامٌ بِحُرْمَةِ اللَّهِ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ، وَإِنَّهُ لَمْ يَحِلَّ الْقِتَالُ فِيهِ لأَحَدٍ قَبْلِي، وَلَمْ يَحِلَّ لِي إِلاَّ سَاعَةً مِنْ نَهَارٍ، فَهُوَ حَرَامٌ بِحُرْمَةِ اللَّهِ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ، لاَ يُعْضَدُ شَوْكُهُ، وَلاَ يُنَفَّرُ صَيْدُهُ، وَلاَ يَلْتَقِطُ لُقَطَتَهُ إِلاَّ مَنْ عَرَّفَهَا، وَلاَ يُخْتَلَى خَلاَهَا ‏"‏‏.‏ قَالَ الْعَبَّاسُ يَا رَسُولَ اللَّهِ‏.‏ إِلاَّ الإِذْخِرَ، فَإِنَّهُ لِقَيْنِهِمْ وَلِبُيُوتِهِمْ‏.‏ قَالَ قَالَ ‏"‏ إِلاَّ الإِذْخِرَ ‏"‏‏.‏

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 1834