امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں اسماعیل نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: مجھے امام مالک نے حدیث بیان کی از ابن شہاب از عروہ بن الزبیر از حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا زوجہ نبی ﷺ
کہ رسول اللہ ﷺ نے چھپکلی کو ”فویسق“ کہا‘ اور میں نے یہ نہیں سنا کہ آپ نے اس کو قتل کرنے کا حکم دیا ہو‘ امام ابو عبداللہ بخاری نے کہا ہے کہ ہمارا اس حدیث کو روایت کرنے کا یہ مقصد ہے کہ منیٰ حرم میں ہے اور صحابہ سانپ کو قتل کرنے میں کوئی حرج نہیں سمجھتے تھے۔
حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ، قَالَ حَدَّثَنِي مَالِكٌ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ، عَنْ عَائِشَةَ ـ رضى الله عنها ـ زَوْجِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَالَ لِلْوَزَغِ " فُوَيْسِقٌ ". وَلَمْ أَسْمَعْهُ أَمَرَ بِقَتْلِهِ.
Reference: Sahih Al Bukhari 1831