Sahih Al Bukhari 1830

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں عمر بن حفص بن غیاث نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں میرے والد نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں الاعمش نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: مجھے ابراہیم نے حدیث بیان کی از الاسود از حضرت عبداللہ رضی اللہ عنہ‘ انہوں نے بیان کیا کہ

جب ہم نبی ﷺ کے ساتھ منیٰ کے غار میں تھے‘ اس وقت آپ پر یہ سورۃ نازل ہوئی: ”والمرسلت“ (المرسلت: ۱) آپ اس سورت کی تلاوت فرمارہے تھے اور میں آپ کے منہ سے سن کر اس کو یاد کررہا تھا‘ اور آپ کا منہ اس کی تلاوت کے ساتھ تروتازہ تھا‘ اچانک ایک سانپ ہمارے اوپر کودا‘ تو نبی ﷺ نے فرمایا: اس کو قتل کردو‘ ہم لوگ اس کو قتل کرنے کے لیے جھپٹے تو وہ نکل گیا‘ پس نبی ﷺ نے فرمایا: وہ تمہاری مار کی زد سے اس طرح بچ گیا جس طرح تم اس کے ڈسنے سے بچ گئے۔

حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ حَفْصِ بْنِ غِيَاثٍ، حَدَّثَنَا أَبِي، حَدَّثَنَا الأَعْمَشُ، قَالَ حَدَّثَنِي إِبْرَاهِيمُ، عَنِ الأَسْوَدِ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ ـ رضى الله عنه ـ قَالَ بَيْنَمَا نَحْنُ مَعَ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم فِي غَارٍ بِمِنًى، إِذْ نَزَلَ عَلَيْهِ ‏{‏وَالْمُرْسَلاَتِ‏}‏ وَإِنَّهُ لَيَتْلُوهَا، وَإِنِّي لأَتَلَقَّاهَا مِنْ فِيهِ، وَإِنَّ فَاهُ لَرَطْبٌ بِهَا، إِذْ وَثَبَتْ عَلَيْنَا حَيَّةٌ فَقَالَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم ‏"‏ اقْتُلُوهَا ‏"‏‏.‏ فَابْتَدَرْنَاهَا، فَذَهَبَتْ، فَقَالَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم ‏"‏ وُقِيَتْ شَرَّكُمْ كَمَا وُقِيتُمْ شَرَّهَا ‏"‏‏.‏

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 1830