Sub-Chapter (Baab)

Sahih Al Bukhari 1824

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں موسیٰ بن اسماعیل نے حدیث بیان کی' انہوں نے کہا: ہمیں ابو عوانہ نے حدیث بیان کی' انہوں نے کہا: ہمیں عثمان نے حدیث بیان کی اور وہ ابن موہب ہیں' انہوں نے کہا: مجھے عبداللہ بن ابی قتادہ نے خبر دی' انہیں ان کے والد نے خبر دی

کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم حج کے لیے نکلے' پس صحابہ بھی آپ کے ساتھ نکلے' آپ نے راستہ میں سے ایک جماعت کو واپس کر دیا' ان میں حضرت ابو قتادہ رضی اللہ عنہ بھی تھے' آپ نے ان سے فرمایا: تم ساحل سمندر کے راستہ سے جانا اور ہم سے آ کر مل جانا' پس انہوں نے ساحل سمندر کا راستہ لیا' جب وہ واپس آئے تو حضرت ابو قتادہ کے سوا سب نے احرام باندھ لیا' پس جس وقت وہ جا رہے تھے' انہوں نے کئی جنگلی گدھے دیکھے' حضرت ابو قتادہ نے ان پر حملہ کر کے ایک جنگلی گدھی کو زخمی کر دیا' پھر وہ سب لوگ اترے اور اس جنگلی گدھی کے گوشت سے کھایا' پھر انہوں نے کہا: کیا ہم شکار کا گوشت کھا سکتے ہیں حالانکہ ہم محرم ہیں' پھر ہم نے اس گدھی کے بچے ہوئے گوشت کو اپنے ساتھ لیا' پس جب وہ سب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے تو انہوں نے بتایا: یا رسول اللہ! بے شک ہم نے احرام باندھ لیا تھا' اور ابو قتادہ نے احرام نہیں باندھا تھا' پھر ہم نے جنگلی گدھے دیکھے تو ان پر حضرت ابو قتادہ نے حملہ کیا' پھر ان میں سے ایک گدھی کو زخمی کر دیا' پھر ہم سب اترے اور ہم نے اس کا گوشت کھایا' پھر ہم نے کہا: کیا ہم شکار کا گوشت کھا سکتے ہیں حالانکہ ہم محرم ہیں' پھر ہم نے بچے ہوئے گوشت کو اٹھایا اور (آپ کے پاس لائے) آپ نے پوچھا: کیا تم میں سے کسی نے ان پر حملہ کرنے کا حکم دیا تھا یا ان کی طرف اشارہ کیا تھا؟ انہوں نے کہا: نہیں! آپ نے فرمایا: پھر اس کا باقی ماندہ گوشت بھی کھا لو۔

حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ، حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ، حَدَّثَنَا عُثْمَانُ ـ هُوَ ابْنُ مَوْهَبٍ ـ قَالَ أَخْبَرَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي قَتَادَةَ، أَنَّ أَبَاهُ، أَخْبَرَهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم خَرَجَ حَاجًّا، فَخَرَجُوا مَعَهُ فَصَرَفَ طَائِفَةً مِنْهُمْ، فِيهِمْ أَبُو قَتَادَةَ فَقَالَ خُذُوا سَاحِلَ الْبَحْرِ حَتَّى نَلْتَقِيَ‏.‏ فَأَخَذُوا سَاحِلَ الْبَحْرِ، فَلَمَّا انْصَرَفُوا أَحْرَمُوا كُلُّهُمْ إِلاَّ أَبُو قَتَادَةَ لَمْ يُحْرِمْ، فَبَيْنَمَا هُمْ يَسِيرُونَ إِذْ رَأَوْا حُمُرَ وَحْشٍ، فَحَمَلَ أَبُو قَتَادَةَ عَلَى الْحُمُرِ، فَعَقَرَ مِنْهَا أَتَانًا، فَنَزَلُوا فَأَكَلُوا مِنْ لَحْمِهَا، وَقَالُوا أَنَأْكُلُ لَحْمَ صَيْدٍ وَنَحْنُ مُحْرِمُونَ فَحَمَلْنَا مَا بَقِيَ مِنْ لَحْمِ الأَتَانِ، فَلَمَّا أَتَوْا رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَالُوا يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّا كُنَّا أَحْرَمْنَا وَقَدْ كَانَ أَبُو قَتَادَةَ لَمْ يُحْرِمْ، فَرَأَيْنَا حُمُرَ وَحْشٍ فَحَمَلَ عَلَيْهَا أَبُو قَتَادَةَ، فَعَقَرَ مِنْهَا أَتَانًا، فَنَزَلْنَا فَأَكَلْنَا مِنْ لَحْمِهَا ثُمَّ قُلْنَا أَنَأْكُلُ لَحْمَ صَيْدٍ وَنَحْنُ مُحْرِمُونَ فَحَمَلْنَا مَا بَقِيَ مِنْ لَحْمِهَا‏.‏ قَالَ ‏"‏ مِنْكُمْ أَحَدٌ أَمَرَهُ أَنْ يَحْمِلَ عَلَيْهَا، أَوْ أَشَارَ إِلَيْهَا ‏"‏‏.‏ قَالُوا لاَ‏.‏ قَالَ ‏"‏ فَكُلُوا مَا بَقِيَ مِنْ لَحْمِهَا ‏"‏‏.‏

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 1824