Sub-Chapter (Baab)

Sahih Al Bukhari 1823

مُحرم شکار کو قتل کرنے میں غیر محرم کی مدد نہ کرے امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں عبداللہ بن محمد نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں سفیان نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں صالح بن کیسان نے حدیث بیان کی از ابومحمد نافع جو حضرت ابوقتادہ کے آزاد کردہ غلام تھے‘ وہ بیان کرتے ہیں کہ انہوں نے حضرت ابوقتادہ رضی اللہ عنہ سے سنا‘ انہوں نے کہا کہ ہم نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ مقام القاحہ میں تھے جو مدینہ سے تین منزل کے فاصلہ پر ہے‘ (ح) اور ہمیں علی بن عبد اللہ نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں سفیان نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں صالح بن کیسان نے حدیث بیان کی از ابومحمد از حضرت ابوقتادہ رضی اللہ عنہ‘ انہوں نے بیان کیا کہ

ہم نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ مقام القاحۃ میں تھے اور ہم میں سے بعض محرم تھے اور بعض غیر محرم تھے‘ پھر میں نے دیکھا کہ میرے اصحاب ایک دوسرے کو کوئی چیز دکھا رہے ہیں‘ پھر میں نے غور کیا تو وہ ایک جنگلی گدھا تھا (پھر میں گھوڑے پر سوار ہوا اور میں نے نیزہ اور چابک ساتھ لیا) میرا چابک گر گیا‘ پس میرے اصحاب نے کہا: ہم تمہاری کوئی مدد نہیں کریں گے کیونکہ ہم محرم ہیں‘ میں نے خود وہ چابک اٹھا لیا‘ پھر میں نے ٹیلے کے پیچھے سے اس جنگلی گدھے پر حملہ کیا اور اس کو زخمی کر کے اپنے اصحاب کے پاس لے آیا‘ پھر ان میں سے بعض نے کہا: اس کو کھاؤ اور بعض نے کہا: نہ کھاؤ‘ پھر میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس گیا اور آپ ہم سے آگے نکل چکے تھے‘ میں نے آپ سے اس کو کھانے کے متعلق استفسار کیا‘ تو آپ نے فرمایا: اس کو کھالو‘ وہ حلال ہے۔ سفیان نے کہا: ہم سے عمرو بن دینار نے کہا: صالح بن کیسان کے پاس جاؤ‘ ان سے اس حدیث کے متعلق اور دیگر احادیث کے متعلق سوال کرو‘ وہ یہاں ہمارے پاس آئے تھے۔

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، حَدَّثَنَا صَالِحُ بْنُ كَيْسَانَ، عَنْ أَبِي مُحَمَّدٍ، نَافِعٍ مَوْلَى أَبِي قَتَادَةَ سَمِعَ أَبَا قَتَادَةَ ـ رضى الله عنه ـ قَالَ كُنَّا مَعَ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم بِالْقَاحَةِ مِنَ الْمَدِينَةِ عَلَى ثَلاَثٍ ح‏.‏ وَحَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ حَدَّثَنَا صَالِحُ بْنُ كَيْسَانَ عَنْ أَبِي مُحَمَّدٍ عَنْ أَبِي قَتَادَةَ ـ رضى الله عنه ـ قَالَ كُنَّا مَعَ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم بِالْقَاحَةِ، وَمِنَّا الْمُحْرِمُ، وَمِنَّا غَيْرُ الْمُحْرِمِ، فَرَأَيْتُ أَصْحَابِي يَتَرَاءَوْنَ شَيْئًا فَنَظَرْتُ، فَإِذَا حِمَارُ وَحْشٍ ـ يَعْنِي وَقَعَ سَوْطُهُ ـ فَقَالُوا لاَ نُعِينُكَ عَلَيْهِ بِشَىْءٍ، إِنَّا مُحْرِمُونَ‏.‏ فَتَنَاوَلْتُهُ فَأَخَذْتُهُ، ثُمَّ أَتَيْتُ الْحِمَارَ مِنْ وَرَاءِ أَكَمَةٍ، فَعَقَرْتُهُ، فَأَتَيْتُ بِهِ أَصْحَابِي، فَقَالَ بَعْضُهُمْ كُلُوا‏.‏ وَقَالَ بَعْضُهُمْ لاَ تَأْكُلُوا‏.‏ فَأَتَيْتُ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم وَهُوَ أَمَامَنَا، فَسَأَلْتُهُ فَقَالَ ‏ "‏ كُلُوهُ حَلاَلٌ ‏"‏‏.‏ قَالَ لَنَا عَمْرٌو اذْهَبُوا إِلَى صَالِحٍ فَسَلُوهُ عَنْ هَذَا وَغَيْرِهِ، وَقَدِمَ عَلَيْنَا هَا هُنَا‏.‏

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 1823