Sub-Chapter (Baab)

Sahih Al Bukhari 1822

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں سعید بن الربیع نے حدیث بیان کی' انہوں نے کہا: ہمیں علی بن المبارک نے حدیث بیان کی از یحییٰ از عبد اللہ بن ابی قتادہ کہ ان کے والد رضی اللہ عنہ نے انہیں حدیث بیان کی' انہوں نے کہا کہ

ہم نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ حدیبیہ کے سال میں گئے' پس آپ کے اصحاب نے احرام باندھا ہوا تھا اور میں نے احرام نہیں باندھا ہوا تھا' سو ہم کو یہ خبر پہنچی تھی کہ مقام غیقہ میں دشمن ہے' ہم ان کی طرف متوجہ ہوئے' میرے اصحاب نے ایک جنگلی گدھا دیکھا' پس (میرے) اصحاب ایک دوسرے کی طرف دیکھ کر ہنسنے لگے' تو میں متوجہ ہوا' پس میں نے اس جنگلی گدھے کو دیکھ لیا' سو میں نے اس پر گھوڑا دوڑایا اور نیزہ مار کر اس میں گھونپ دیا' میں نے اپنے اصحاب سے مدد طلب کی تو انہوں نے میری مدد کرنے سے انکار کر دیا' پھر ہم نے اس کا گوشت کھایا' پھر میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے جاملا' ہم ڈر گئے تھے کہ کہیں ہم آپ سے پیچھے نہ رہ جائیں' میں اپنا گھوڑا کبھی تیز دوڑاتا اور کبھی آہستہ چلاتا تھا' پھر آدھی رات کو میری بنو غفار کے ایک شخص سے ملاقات ہوئی' میں نے اس سے پوچھا کہ تم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو کہاں چھوڑا ہے؟ اس نے بتایا کہ میں آپ کو ”تعہن“ میں چھوڑ کر آیا ہوں اور آپ السقیا میں قیلولہ کر رہے ہیں' میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے جاملا' حتیٰ کہ آپ کی خدمت میں حاضر ہوا' پس میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! آپ کے اصحاب نے مجھے بھیجا ہے' وہ آپ پر سلام اور اللہ کی رحمت اور برکتیں پڑھتے ہیں' ان کو یہ خطرہ ہے کہ کہیں دشمن ان کو آپ سے منقطع نہ کر دے' پس آپ ان کا انتظار کر لیجئے' سو آپ نے ایسا کیا' پھر میں نے بتایا: یا رسول اللہ! ہم نے ایک جنگلی گدھے کو شکار کیا ہے اور اس کا بچا ہوا گوشت ہمارے پاس ہے' تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے اصحاب سے فرمایا: کھاؤ' اور وہ سب محرم تھے۔

حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ الرَّبِيعِ، حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ الْمُبَارَكِ، عَنْ يَحْيَى، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي قَتَادَةَ، أَنَّ أَبَاهُ، حَدَّثَهُ قَالَ انْطَلَقْنَا مَعَ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم عَامَ الْحُدَيْبِيَةِ فَأَحْرَمَ أَصْحَابُهُ، وَلَمْ أُحْرِمْ، فَأُنْبِئْنَا بِعَدُوٍّ بِغَيْقَةَ فَتَوَجَّهْنَا نَحْوَهُمْ، فَبَصُرَ أَصْحَابِي بِحِمَارِ وَحْشٍ، فَجَعَلَ بَعْضُهُمْ يَضْحَكُ إِلَى بَعْضٍ، فَنَظَرْتُ فَرَأَيْتُهُ فَحَمَلْتُ عَلَيْهِ الْفَرَسَ، فَطَعَنْتُهُ، فَأَثْبَتُّهُ، فَاسْتَعَنْتُهُمْ، فَأَبَوْا أَنْ يُعِينُونِي، فَأَكَلْنَا مِنْهُ، ثُمَّ لَحِقْتُ بِرَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَخَشِينَا أَنْ نُقْتَطَعَ، أَرْفَعُ فَرَسِي شَأْوًا، وَأَسِيرُ عَلَيْهِ شَأْوًا، فَلَقِيتُ رَجُلاً مِنْ بَنِي غِفَارٍ فِي جَوْفِ اللَّيْلِ فَقُلْتُ أَيْنَ تَرَكْتَ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَقَالَ تَرَكْتُهُ بِتَعْهِنَ وَهُوَ قَائِلٌ السُّقْيَا‏.‏ فَلَحِقْتُ بِرَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم حَتَّى أَتَيْتُهُ فَقُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّ أَصْحَابَكَ أَرْسَلُوا يَقْرَءُونَ عَلَيْكَ السَّلاَمَ وَرَحْمَةَ اللَّهِ وَبَرَكَاتِهِ، وَإِنَّهُمْ قَدْ خَشُوا أَنْ يَقْتَطِعَهُمُ الْعُدُوُّ دُونَكَ، فَانْظُرْهُمْ، فَفَعَلَ فَقُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّا اصَّدْنَا حِمَارَ وَحْشٍ، وَإِنَّ عِنْدَنَا فَاضِلَةً‏.‏ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم لأَصْحَابِهِ ‏ "‏ كُلُوا ‏"‏‏.‏ وَهُمْ مُحْرِمُونَ‏.‏

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 1822