Sub-Chapter (Baab)

Sahih Al Bukhari 181

امام بخاری روایت کرتے ہیں: مجھے محمد بن سلام نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں یزید بن ہارون نے حدیث بیان کی از یحییٰ از موسیٰ بن عقبہ از کریب حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کے آزاد کردہ غلام از حضرت اسامہ بن زید رضی اللہ عنہما کہ

جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم وقوفِ عرفات کے لیے روانہ ہوئے تو آپ ایک گھاٹی میں مڑ گئے، پس آپ نے قضاء حاجت کی۔ حضرت اسامہ بن زید نے کہا: میں آپ کے اوپر پانی ڈال رہا تھا اور آپ وضو کر رہے تھے، پس میں نے کہا: یارسول اللہ! کیا آپ نماز پڑھیں گے؟ آپ نے فرمایا: نماز پڑھنے کی جگہ تمہارے آگے ہے۔

حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ سَلاَمٍ، قَالَ أَخْبَرَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، عَنْ يَحْيَى، عَنْ مُوسَى بْنِ عُقْبَةَ، عَنْ كُرَيْبٍ، مَوْلَى ابْنِ عَبَّاسٍ عَنْ أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ

أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم لَمَّا أَفَاضَ مِنْ عَرَفَةَ عَدَلَ إِلَى الشِّعْبِ، فَقَضَى حَاجَتَهُ‏.‏ قَالَ أُسَامَةُ بْنُ زَيْدٍ فَجَعَلْتُ أَصُبُّ عَلَيْهِ وَيَتَوَضَّأُ فَقُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَتُصَلِّي فَقَالَ ‏ "‏ الْمُصَلَّى أَمَامَكَ ‏"‏‏.

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 181