Sub-Chapter (Baab)

Sahih Al Bukhari 1817

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں اسحاق نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں روح نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں شبل نے حدیث بیان کی از ابن ابی نجیح از مجاہد، انہوں نے کہا: مجھے عبدالرحمن بن ابی لیلیٰ نے حدیث بیان کی از حضرت کعب بن عجرہ رضی اللہ عنہ

کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں اس حال میں دیکھا کہ ان کے چہرے پر جوئیں گر رہی تھیں، آپ نے پوچھا: کیا تم کو تمہاری جوئیں تکلیف پہنچا رہی ہیں؟ انہوں نے کہا: جی ہاں! تو آپ نے ان کو بال مونڈنے کا حکم دیا اور وہ اس وقت حدیبیہ میں تھے اور اس وقت تک واضح نہیں ہوا تھا کہ وہ حدیبیہ میں ہی احرام کھول دیں گے اور ان کی یہ خواہش تھی کہ وہ مکہ میں داخل ہوں تب اللہ تعالیٰ نے فدیہ (کا حکم) نازل فرمایا، تب حضرت کعب کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ حکم دیا کہ وہ چھ مسکینوں کو طعام کھلائیں یا ایک بکری کی قربانی بھیجیں یا تین دن کے روزے رکھیں۔

حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ، حَدَّثَنَا رَوْحٌ، حَدَّثَنَا شِبْلٌ، عَنِ ابْنِ أَبِي نَجِيحٍ، عَنْ مُجَاهِدٍ، قَالَ حَدَّثَنِي عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِي لَيْلَى، عَنْ كَعْبِ بْنِ عُجْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ

أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَآهُ وَأَنَّهُ يَسْقُطُ على وجْهِهِ، فَقَالَ أَيُؤْذِيكَ هَوَامُّكَ؟ ، قَالَ نَعَمْ، فَأَمَرَهُ أَنْ يَحْلِقَ وَهُوَ بِالحُدَيبِيَةِ، وَلَمْ يَتَبَيَّنْ لَهُمْ أَنَّهم يحِلونَ بِهَا وَهُمْ عَلَى طَمَعٍ أَنْ يَدْخُلُوا مَكَّةَ، فَأَنْزَلَ اللَّهُ الفِدْيَةَ، فَأَمَرَه رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يُطْعِمَ فَرَقًا بَيْنَ سِتَّةٍ، أَوْ يُهْدِي شَاةً، أَوْ يَصُومَ ثَلاَثَةَ أَيَّامٍ

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 1817