امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں ابوالولید نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں شعبہ نے حدیث بیان کی از عبدالرحمان بن الاصبہانی از حضرت عبداللہ بن مغفل رضی اللہ عنہ، وہ بیان کرتے ہیں کہ
میں حضرت کعب بن عجرہ رضی اللہ عنہ کے پاس بیٹھا ہوا تھا، پس میں نے ان سے فدیہ کے متعلق سوال کیا تو انہوں نے کہا: وہ آیت خاص میرے متعلق نازل ہوئی تھی لیکن وہ تم سب کے لیے عام ہے، مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس اس حال میں لے جایا گیا کہ جوئیں میرے چہرے پر گر رہی تھیں، آپ نے فرمایا: میں نہیں سمجھتا تھا کہ تم کو ایسی بیماری ہے جیسی میں دیکھ رہا ہوں، یا فرمایا: مجھے یہ گمان نہیں تھا کہ تمہاری تکلیف اس حد تک پہنچ چکی ہے، جس طرح میں دیکھ رہا ہوں، تمہیں ایک بکری میسر ہے؟ میں نے کہا: جی نہیں! آپ نے فرمایا: تم تین دن کے روزے رکھو یا چھ مسکینوں کو کھانا کھلاؤ، ہر مسکین کو نصف صاع (دوکلو) گندم کھلاؤ۔
حَدَّثَنَا أَبُو الوَلِيدِ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الأَصْبَهَانِيّ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَعْقِلٍ، قَالَ جَلَسْتُ إِلَى كَعْبِ بْنِ عُجْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْه
فَسَأَلْتُهُ عَنِ الفِدْيَةِ، فَقَالَ نَزَلَتْ فِيَّ خَاصَّةً، وَهِيَ لَكُمْ عَامَّةً، حُمِلْت إلى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَالقَمْلُ يَتَنَاثَرُ عَلَى وَجْهِي، فَقَالَ مَا كُنْتُ أُرَى الوَجَعَ بَلَغَ بِكَ مَا أَرَى أَوْ مَا كُنْتُ أُرَى الجَهْدَ بَلَغَ بِكَ مَا أَرَى تَجِدُ شَاةً؟ فَقُلْتُ لاَ، فَقَالَ فَصُمْ ثَلاَثَةَ أَيَّامٍ، أَوْ أَطْعِمْ سِتَّةَ مساكِينَ، لِكُلِّ مِسْكِينٍ نِصْفَ صَاعٍ
Reference: Sahih Al Bukhari 1816