Sub-Chapter (Baab)

Sahih Al Bukhari 1815

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں ابونعیم نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں سیف نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: مجھے مجاہد نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: میں نے عبدالرحمان بن ابی لیلیٰ سے سنا، انہوں نے کہا کہ حضرت کعب بن عجرہ رضی اللہ عنہ نے ان کو یہ حدیث بیان کی کہ

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم حدیبیہ میں میرے پاس کھڑے تھے اور میرے سر سے جوئیں گر رہی تھیں، آپ نے فرمایا: کیا تمہیں تمہاری جوئیں تکلیف دے رہی ہیں؟ میں نے کہا: جی ہاں! آپ نے فرمایا: پس تم اپنا سر مونڈ لو یا فرمایا: مونڈ لو، انہوں نے بتایا کہ یہ آیت میرے متعلق نازل ہوئی ہے: پس جو شخص تم میں بیمار ہو یا اس کے سر میں کچھ تکلیف ہو تو وہ اس کے بدلہ میں روزے رکھے یا کچھ صدقہ دے یا قربانی کرے۔ (البقرہ:۱۹۶) تب نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم تین روزے رکھو یا چھ مسکینوں کو بارہ کلو (گندم) صدقہ کرو یا تم کو جو میسر ہو وہ قربانی کرو۔

حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ، حَدَّثَنَا سَيْفٌ، قَالَ حَدَّثَنِي مُجَاهِدٌ، قَالَ سَمِعْتُ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ أَبِي لَيْلَى، أَنَّ كَعْبَ بْنَ عُجْرَةَ، حَدَّثَهُ

وَقَفَ عَلَيَّ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالحُدَيْبِيَةِ وَرَأْسِي يَتَهَافَتُ قَمْلًا، فَقَالَ يُؤْذِيكَ هَوَامُّكَ؟، قُلْتُ نَعَمْ، قَالَ فَاحْلِقْ رَأْسَكَ، أَوْ قَالَ احْلِقْ، قَالَ فِيَّ نَزَلَتْ هَذِهِ الآيَةُ: فَمَنْ كَانَ مِنْكُمْ مَرِيضًا أَوْ بِهِ أَذًى مِنْ رَأْسِهِ [البقرة: ١٩٦] إِلَى آخِرِهَا، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: صُمْ ثَلاثَةَ أَيَّامٍ، أَوْ تَصَدَّقْ بِفَرَقٍ بَيْنَ سِتَّةٍ، أَوْ انْسُكْ بِمَا تَيَسَّرَ

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 1815