Sub-Chapter (Baab)

Sahih Al Bukhari 1813

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں اسماعیل نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: مجھے امام مالک نے حدیث بیان کی از نافع، وہ بیان کرتے ہیں کہ

حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما جب فتنہ کے زمانہ میں مکہ سے عمرہ کرنے کے لیے نکلے تو انہوں نے فرمایا: اگر مجھے بیت اللہ سے روک دیا گیا تو ہم اس طرح کریں گے جس طرح ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ کیا تھا، پس انہوں نے عمرہ کا احرام باندھا کیونکہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی حدیبیہ کے سال عمرہ کا احرام باندھا تھا، پھر حضرت عبداللہ بن عمر نے اپنے معاملہ میں غور کیا کہ حج اور عمرہ کے افعال تو ایک ہیں، پھر اپنے اصحاب کی طرف متوجہ ہو کر فرمایا: ان دونوں کے افعال تو ایک (جیسے) ہیں، میں تم کو گواہ کرتا ہوں کہ میں نے حج کے ساتھ عمرہ واجب کرلیا ہے، پھر ان دونوں کے لیے ایک (جیسا) طواف کیا اور ان کا یہ گمان تھا کہ یہ ان سے کفایت کر جائے گا اور انہوں نے اپنے ساتھ ہدی لے لی۔

حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ، قَالَ حَدَّثَنِي مَالِكٌ، عَنْ نَافِعٍ، أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا

قَالَ حِينَ خَرَجَ إِلَى مَكَّةَ مُعْتَمِرًا فِي الفِتْنَةِ إِنْ صُدِدْتُ عَنِ البَيْتِ صَنَعْنَا كَمَا صَنَعْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَأَهَلَّ بِعُمْرَةٍ مِنْ أَجْل أن النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَان أَهلَّ بِعُمْرَةٍ عَامَ الحُدَيْبِيَةِ ، ثُمَّ إِن عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ نَظَرَ فِي أَمْرهِ، فَقَالَ مَا أَمْرُهُمَا إِلَّا وَاحِدٌ، فَالْتَفَتَ إِلَى أَصْحَابِهِ فَقَالَ مَا أَمْرُهُمَا إِلَّا وَاحِدٌ، أُشْهِدُكُمْ أَنِّي قَدْ أَوْجَبت الحَجَّ مَعَ العُمْرَةِ، ثُمَّ طَافَ لَهُمَا طَوَافًا وَاحِدًا، وَرَأَى أَنَّ ذَلِكَ مُجْزِيًا عَنْهُ وَأَهْدَى

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 1813