امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں محمد بن عبدالرحیم نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں ابو بدر شجاع بن الولید نے خبر دی از عمر بن محمد العمری، انہوں نے کہا: اور نافع نے حدیث بیان کی کہ
عبداللہ اور سالم نے حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے کہا (آپ اس سال عمرہ پر نہ جائیں) تو انہوں نے کہا کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ عمرہ کرنے کے لیے نکلے تو کفار قریش بیت اللہ کے درمیان حائل ہو گئے تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی قربانی کے اونٹ کو نحر کیا اور سر منڈا لیا۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحِيمِ، أَخْبَرَنَا أَبُو بَدْرٍ شُجَاعُ بْنُ الوَلِيدِ، عَنْ عُمَرَ بْنِ مُحَمَّدٍ العُمَرِيِّ، قَالَ وَحَدَّثَ نَافِعٌ، أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ، وَسَالِمًا، كَلَّمَا عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا
خَرَجْنَا مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُعْتمرينَ، فَحَالَ كُفَّارُ قُرَيْشٍ دُونَ البَيْتِ، فَنَحَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بُدْنَهُ وَحَلَقَ رَأْسَهُ
Reference: Sahih Al Bukhari 1812