Sahih Al Bukhari 180

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں اسحاق نے حدیث بیان کی جو ابن منصور ہیں انہوں نے کہا: ہمیں النضر نے حدیث بیان کی انہوں نے کہا: ہمیں شعبہ نے حدیث بیان کی از حکم از ذکوان ابی صالح، از حضرت ابوسعید الخدری رضی اللہ عنہ کہ

رسول اللہﷺ نے انصار کے ایک شخص کو بلایا، وہ اس حال میں آیا کہ اس کے سر سے پانی کے قطرے گر رہے تھے تو نبیﷺ نے فرمایا: شاید ہم نے تم کو جلدی بلا لیا؟ اس نے کہا: جی ہاں! تب رسول اللہﷺ نے فرمایا: جب تم کو جلدی بلایا جائے یا تمہاری منی نہ نکلی (انزال نہ ہوا ہو) تو پھر تم پر وضو لازم ہے۔

اس حدیث میں النضر کی وہب نے متابعت کی ہے انہوں نے کہا: ہمیں شعبہ نے حدیث بیان کی امام ابوعبد اللہ بخاری نے کہا: غندر اور یحییٰ نے شعبہ کی روایت سے وضو کا لفظ نہیں کہا۔

حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ، قَالَ أَخْبَرَنَا النَّضْرُ، قَالَ أَخْبَرَنَا شُعْبَةُ، عَنِ الْحَكَمِ، عَنْ ذَكْوَانَ أَبِي صَالِحٍ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ

أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم أَرْسَلَ إِلَى رَجُلٍ مِنَ الأَنْصَارِ فَجَاءَ وَرَأْسُهُ يَقْطُرُ، فَقَالَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم ‏"‏ لَعَلَّنَا أَعْجَلْنَاكَ ‏"‏‏.‏ فَقَالَ نَعَمْ‏.‏ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم ‏"‏ إِذَا أُعْجِلْتَ أَوْ قُحِطْتَ، فَعَلَيْكَ الْوُضُوءُ ‏"‏‏.‏

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 180