Sahih Al Bukhari 1809

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں محمد نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں یحییٰ بن صالح نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں معاویہ بن سلام نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں یحییٰ بن ابی کثیر نے حدیث بیان کی از عکرمہ‘ انہوں نے کہا کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے بیان کیا کہ

رسول اللہ ﷺ کو (بیت اللہ سے) روک دیا گیا تھا‘ آپ نے اپنا سر منڈایا اور اپنی ازواج مطہرات سے عمل تزویج کیا اور اپنی ہدی کو نحر کیا حتیٰ کہ اگلے سال عمرہ کیا۔

حَدَّثَنَا مُحَمَّدٌ، قَالَ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ صَالِحٍ، حَدَّثَنَا مُعَاوِيةُ بْنُ سَلَّامٍ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَبِي كَثِيرٍ، عَنْ عِكْرِمَةَ، قَالَ قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا

قَدْ أُحْصِرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَحَلَقَ رَأْسَهُ، وَجَامَعَ نِسَاءَهُ، وَنَحَرَ هَدْيَهُ، حَتَّى اعْتَمَرَ عَامًا قَابِلًا

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 1809