امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں سعید بن ابی مریم نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں محمد بن جعفر نے خبر دی‘ انہوں نے کہا: مجھے زید بن اسلم نے خبر دی از والد خود‘ انہوں نے بیان کیا کہ
میں حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے ساتھ مکہ کے راستہ میں تھا‘ ان کو (اپنی بیوی) صفیہ بنت ابی عبید کے سخت درد کی خبر پہنچی‘ وہ بہت تیزی سے چلے حتیٰ کہ شفق کے غروب ہونے کے بعد سواری سے اترے‘ پھر انہوں نے مغرب اور عشاء کی نمازوں کو جمع کر کے پڑھا‘ پھر کہا: میں نے دیکھا ہے کہ جب نبی ﷺ کو جلد روانہ ہونا ہوتا تو آپ مغرب کو مؤخر کر کے عشاء کے ساتھ ملا کر پڑھتے۔
حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ قَالَ أَخْبَرَنِي زَيْدُ بْنُ أَسْلَمَ عَنْ أَبِيهِ
قَالَ كُنْتُ مَعَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا بِطَرِيقِ مَكَّةَ فَبَلَغَهُ عَنْ صَفِيَةَ بِنْتِ أَبِي عُبَيْدٍ شِدَّةُ وَجَعٍ فَأَسْرَعَ السَّيْرَ حَتَّى كَانَ بَعْدَ غُرُوبِ الشَّفَقِ نَزَلَ فَصَلَّى الْمَغْرِبَ وَالْعَتَمَةَ جَمَعَ بَيْنَهُمَا ثُمَّ قَالَ إِنِّي رَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا جَدَّ بِهِ السَّيْرُ أَخَّرَ الْمَغْرِبَ وَجَمَعَ بَيْنَهُمَا
Reference: Sahih Al Bukhari 1805