امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں سعید بن ابی مریم نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں محمد بن جعفر نے خبر دی‘ انہوں نے کہا: مجھے حمید نے خبر دی‘ انہوں نے حضرت انس رضی اللہ عنہ سے سنا‘ وہ بیان کرتے ہیں کہ
جب رسول اللہ ﷺ کسی سفر سے آتے اور مدینہ کے راستوں کی بلندیاں دیکھتے تو اپنی اونٹنی کو تیز چلاتے اور اگر کوئی جانور ہوتا تو اس کو ایڑ لگاتے۔
امام بخاری نے کہا کہ الحارث بن عمیر نے از حمید یہ اضافہ کیا ہے کہ آپ مدینہ طیبہ کی محبت سے اس کو تیز چلاتے۔ ہمیں قتیبہ نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں اسماعیل نے حدیث بیان کی از حمید از انس‘ انہوں نے کہا: آپ مدینہ کی دیواروں کو دیکھتے۔ اس قول میں اسماعیل کی متابعت الحارث بن عمیر نے کی ہے۔
حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ قَالَ أَخْبَرَنِي حُمَيْدٌ أَنَّهُ سَمِعَ أَنَسًا رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ يَقُولُ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا قَدِمَ مِنْ سَفَرٍ فَأَبْصَرَ دَرَجَاتِ الْمَدِينَةِ أَوْضَعَ نَاقَتَهُ وَإِنْ كَانَتْ دَابَّةً حَرَّكَهَا
قَالَ أَبُو عَبْدِ اللَّهِ زَادَ الْحَارِثُ بْنُ عُمَيْرٍ عَنْ حُمَيْدٍ حَرَّكَهَا مِنْ حُبِّهَا
Reference: Sahih Al Bukhari 1802