(امام بخاری روایت کرتے ہیں کہ) ہمیں ابو الولید نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہم کو شعبہ نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: مجھے عبداللہ بن جبر نے خبر دی، انہوں نے کہا: میں نے حضرت انس رضی اللہ عنہ سے سنا، از نبی ﷺ، آپ نے فرمایا:
ایمان کی علامت انصار کی محبت ہے اور نفاق کی علامت انصار سے بغض رکھنا ہے۔
حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ قَالَ: حَدَّثَنَا شُعْبَةُ قَالَ: أَخْبَرَنِي عَبْدُ اللهِ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ جَبْرٍ قَالَ: سَمِعْتُ أَنَسًا، عَنِ النَّبِيِّ ﷺ قَالَ
آيَةُ الْإِيمَانِ حُبُّ الْأَنْصَارِ، وَآيَةُ النِّفَاقِ بُغْضُ الْأَنْصَارِ.
Reference: Sahih Al Bukhari 17