امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں معلی بن اسد نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں یزید بن زریع نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا‘ ہمیں خالد نے حدیث بیان کی از عکرمہ از حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما‘ وہ بیان کرتے ہیں کہ
جب نبی صلی اللہ علیہ وسلم مکہ میں آتے تو بنو عبدالمطلب کے لڑکے آپ کا استقبال کرتے تو آپ ایک لڑکے کو اپنے آگے بٹھا لیتے اور دوسرے کو اپنے پیچھے بٹھا لیتے۔
حَدَّثَنَا مُعَلَّى بْنُ أَسَدٍ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ حَدَّثَنَا خَالد عَنْ عِكْرِمَةَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّه عَنْهُمَا
قَالَ لَمَّا قَدِمَ النَّبِيُّ صَلّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَكَّةَ اسْتَقْبَلته أغيْلمَةُ بَنِي عَبْدِ الْمُطَّلِبِ فَحَمَل وَاحِدا بَيْنَ يَدَيْهِ وَآخَرَ خَلْفَهُ
Reference: Sahih Al Bukhari 1798