Sub-Chapter (Baab)

Sahih Al Bukhari 1797

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں عبداللہ بن یوسف نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں امام مالک نے خبر دی از نافع از حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما‘ وہ بیان کرتے ہیں کہ

جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کسی غزوہ سے یا حج سے یا عمرہ سے واپس آتے تو زمین کی ہر بلند جگہ پر تین بار اللہ اکبر پڑھتے‘ پھر پڑھتے: اللہ کے سوا کوئی عبادت کا مستحق نہیں ہے‘ وہ اکیلا ہے‘ اس کا کوئی شریک نہیں‘ اسی کی سلطنت ہے‘ اسی کے لیے حمد ہے اور وہ ہر چیز پر قادر ہے‘ ہم واپس آنے والے ہیں‘ توبہ کرنے والے ہیں‘ عبادت کرنے والے ہیں‘ سجدہ کرنے والے ہیں‘ اپنے رب کی حمد کرنے والے ہیں‘ اللہ نے اپنے وعدہ کو سچا کیا اور اپنے بندہ کی مدد کی اور اس نے تنہا کفار کے لشکروں کو شکست دی۔

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ أَخْبَرَنَا مَالِكٌ عَنْ نَافِعٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا

أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلّم كَانَ إِذَا قَفَلَ مِنْ غَزْوٍ أَوْ حَجٍّ أَوْ عُمْرَةٍ يُكَبِّرُ عَلَى كُلِّ شَرَفٍ مِنْ الْأرضِ ثلَاثَ تَكْبِيرَاتٍ ثُمَّ يَقُولُ لَا إِلَهَ إِلّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قدِيرٌ آيِبُونَ تَائِبُونَ عَابِدُونَ سَاجِدُونَ لِرَبِّنَا حَامِدُونَ صَدَقَ اللَّهُ وَعْدَهُ وَنَصرَ عَبْدَهُ وَهَزَمَ الْأَحْزَابَ وَحْدَهُ

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 1797