Sahih Al Bukhari 1796

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں احمد بن عیسیٰ نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں ابن وہب نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں عمرو نے خبر دی از ابی الاسود کہ عبداللہ جو حضرت اسماء بنت ابی بکر کے آزاد کردہ غلام تھے‘ انہوں نے یہ حدیث بیان کی کہ

انہوں نے حضرت اسماء رضی اللہ عنہا کو یہ کہتے ہوئے سنا ہے کہ وہ جب بھی الحجون (پہاڑ) کے پاس سے گزرتی ہیں تو کہتی ہیں کہ اللہ (سیدنا) محمد پر صلوٰۃ نازل فرمائے‘ ہم آپ کے ساتھ یہاں پر اترے تھے‘ ان دنوں ہم ہلکے پلکے تھے‘ ہمارے پاس سواریاں اور راستے میں کھانے کا خرچ بھی کم تھا‘ پس میں نے اور میری بہن حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے اور حضرت الزبیر رضی اللہ عنہ اور فلاں نے اور فلاں نے (حج کو فسخ کر کے) عمرہ کیا‘ پس جب ہم نے کعبہ کو چھو لیا تو ہم نے احرام کھول دیا‘ پھر پچھلے پہر ہم نے حج کا احرام باندھا۔

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عِيسَى حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ أَخْبَرَنَا عَمْرٌو عَنْ أبِي الْأَسْوَدِ أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ مَوْلَى أَسْماءَ بِنْتِ أَبِي بَكْرٍ حَدَّثَهُ

أَنَّهُ كَان يَسمَعُ أَسْمَاءَ تَقُولُ كُلَّمَا مَرَّتْ بِالحجُونِ صَلَّى اللَّهُ عَلَى رَسُولِهِ مُحَمَّدٍ لَقدْ نَزَلْنَا مَعَهُ هَا هُنَا وَنَحْنُ يَوْمَئِذٍ خِفافٌ قَلِيلٌ ظَهْرُنَا قَلِيلَةٌ أَزْوَادُنَا فَاعْتَمَرْتُ أَنَا وَأُخْتِي عَائِشَةُ وَالزُّبَيرُ وَفُلَانٌ وَفُلَانٌ فَلَمَّا مَسَحْنَا الْبَيْتَ أَحْلَلْنَا ثُمَّ أَهْلَلْنَا مِنْ الْعَشِيّ بالْحَجِ

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 1796