Sahih Al Bukhari 1795

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں محمد بن بشار نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں غندر نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں شعبہ نے حدیث بیان کی از قیس بن مسلم از طارق بن شہاب از حضرت ابوموسیٰ الاشعری رضی اللہ عنہ‘ وہ بیان کرتے ہیں کہ

میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں بطحاء میں حاضر ہوا‘ اس وقت آپ اونٹ کو بٹھا رہے تھے‘ آپ نے پوچھا: کیا تم حج کرنے آئے ہو؟ میں نے عرض کیا: جی ہاں! آپ نے پوچھا: تم نے کس چیز کا احرام باندھا ہے؟ میں نے کہا: میں اس چیز کے ساتھ حاضر ہوں جس چیز کے ساتھ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے احرام باندھا ہے‘ آپ نے فرمایا: تم نے اچھا کیا‘ تم بیت اللہ کا اور صفا اور المروۃ کا طواف کرو‘ پھر احرام کھول دو‘ پس میں نے بیت اللہ کا اور صفا اور المروۃ کا طواف کیا‘ پھر میں قیس کی ایک عورت کے پاس آیا‘ اس نے میرے سر میں جوئیں دیکھیں‘ پھر میں نے حج کا احرام باندھا‘ پھر میں اسی کے موافق فتویٰ دیتا رہا حتیٰ کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کی خلافت کا زمانہ آ گیا‘ حضرت عمر نے کہا: اگر ہم کتاب اللہ پر عمل کریں تو اللہ تعالیٰ نے ہمیں حج اور عمرہ پورا کرنے کا حکم دیا ہے اور اگر ہم نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشاد پر عمل کریں تو آپ نے اس وقت تک احرام نہیں کھولا حتیٰ کہ ہدی (قربانی) اپنے محل میں پہنچ گئی۔

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَن قيس بْنِ مُسْلِمٍ عَنْ طَارِقِ بْنِ شِهَابٍ عَنْ أَبِي مُوسَى الْأَشْعَرِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ

قَالَ قَدِمْتُ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَليْه وَسَلَّمَ بِالْبَطْحَاءِ وَهُوَ مُنِيخٌ فَقالَ أَحَجَجْتَ قُلْتُ نَعَمْ قَالَ بِمَا أَهْلَلْت قُلتُ لَبَّيْكَ بِإِهْلَالٍ كَإِهْلَالِ النَّبيِّ صلّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ أَحسنْتَ طُف بِالْبَيْتِ وَبِالصَّفَا وَالْمَرْوَةِ ثمَّ أَحِلّ فَطُفْتُ بِالْبَيْتِ وَبِالصَّفَا والْمَرْوَة ثُمّ أَتَيْتُ امْرَأَةً مِنْ قَيْس ففَلَتْ رَأْسي ثُمَّ أَهْلَلْتُ بِالْحَجِّ فَكنت أُفْتِي بِهِ حَتَّى كَانَ فِي خِلَافَةِ عُمَرَ فَقَالَ إِنْ أَخَذْنَا بِكِتَابِ اللَّهِ فَإِنَّهُ يَأْمُرُنَا بِالتَّمامِ وَإِنْ أَخَذْنَا بِقَوْل النَّبِيِّ صَلى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فإنَّهُ لَمْ يَحِلّ حَتّى يبْلُغَ الْهَدْيُ محلَهُ

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 1795