Sahih Al Bukhari 1793

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں الحمیدی نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں سفیان نے حدیث بیان کی از عمرو بن دینار‘ انہوں نے بیان کیا کہ

ہم نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے اس شخص کے متعلق سوال کیا جس نے عمرہ میں بیت اللہ کا طواف تو کیا لیکن صفا اور المروۃ کے درمیان سعی نہیں کی‘ کیا وہ اپنی بیوی کے پاس (عمل تزویج کے لیے) جاسکتا ہے؟ تو انہوں نے جواب دیا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے بیت اللہ میں سات طواف کیے اور مقام (ابراہیم) کے پیچھے دو رکعت نماز پڑھی اور صفا اور المروۃ کے درمیان سات طواف کیے‘ اور تمہارے لیے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میں عمدہ نمونہ ہے۔(الاحزاب: ۲۱)

حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ قَالَ سَأَلْنَا ابْنَ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا

عَنْ رَجُلٍ طَافَ بِالْبَيْتِ فِي عُمْرَةٍ وَلَمْ يَطُفْ بَيْنَ الصَّفَا وَالْمَرْوَةِ أَيَأْتِي امْرَأَتَهُ فَقَالَ قَدِمَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَليهِ وَسَلَّمَ فَطَافَ بِالْبَيْتِ سَبْعًا وَصَلى خَلْفَ الْمَقَامِ رَكْعَتَيْنِ وَطَافَ بَيْنَ الصَّفا وَالْمَرْوَةِ سَبْعًا وَقَدْ كَانَ لَكُمْ في رَسُولِ اللَّهِ أُسْوَةٌ حَسَنَةٌ

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 1793