Sub-Chapter (Baab)

Sahih Al Bukhari 1791

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں اسحاق بن ابراہیم نے حدیث بیان کی از جریر از اسماعیل از عبداللہ بن ابی اوفیٰ، انہوں نے بیان کیا کہ

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے عمرہ کیا اور آپ کے ساتھ ہم نے عمرہ کیا، پس جب آپ مکہ میں داخل ہوئے تو آپ نے طواف کیا اور ہم نے (بھی) آپ کے ساتھ طواف کیا اور آپ صفا اور المروۃ کے پاس آئے اور ہم بھی آپ کے ساتھ آئے، اور ہم آپ کو اہل مکہ سے چھپائے ہوئے تھے کہ ایسا نہ ہو کہ کوئی مشرک آپ کو تیر مارے، میرے ایک ساتھی نے حضرت ابن ابی اوفیٰ سے پوچھا: کیا آپ کعبہ میں داخل بھی ہوئے تھے، انہوں نے کہا: نہیں!

حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ عَنْ جَرِيرٍ عَنْ إِسْمَاعِيلَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي أَوْفَى

قَالَ اعْتَمَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَاعْتَمَرْنَا مَعَهُ فَلَمَّا دَخَلَ مَكَّةَ طَافَ وَطُفْنَا مَعَهُ وَأَتَى الصَّفَا وَالْمَرْوَةَ وَأَتَيْنَاهَا مَعَهُ وَكُنَّا نَسْتُرُهُ مِنْ أَهْلِ مَكَّةَ أَنْ يَرْمِيَهُ أَحَدٌ فَقَالَ لَهُ صَاحِبٌ لِي أَكَانَ دَخَلَ الْكَعْبَةَ قَالَ لَا

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 1791