امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں ابونعیم نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں ہمام نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں عطاء نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: مجھے صفوان بن یعلیٰ بن امیہ نے حدیث بیان کی یعنی از والد خود کہ
ایک شخص نبی ﷺ کے پاس آیا‘ اس وقت آپ الجعرانہ میں تھے اور آپ پر ایک جبہ (لمبا کوٹ) تھا جس پر خوشبو یا زردی کا نشان تھا‘ اس نے پوچھا: آپ مجھے عمرہ میں کیا کرنے کا حکم دیتے ہیں؟ اس وقت اللہ نے آپ پر وحی نازل کی‘ پس نبی ﷺ کے اوپر ایک کپڑا ڈال دیا گیا اور میری یہ خواہش تھی کہ میں نبی ﷺ کو اس حال میں دیکھوں جب آپ پر وحی نازل ہو رہی ہو‘ پس حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: کیا تم کو اس سے خوشی ہوگی کہ تم نبی ﷺ کو اس حال میں دیکھو جب آپ پر وحی نازل ہو رہی ہو؟ میں نے کہا: جی ہاں! پھر حضرت عمر نے کپڑے کی ایک طرف کو اٹھایا‘ پس میں نے آپ کی طرف دیکھا تو آپ خراٹے لے رہے تھے اور میرا گمان یہ ہے کہ آپ اس طرح خراٹے لے رہے تھے جس طرح اونٹ خراٹے لیتا ہے‘ پھر جب آپ کی یہ کیفیت منقطع ہوئی تو آپ نے پوچھا: وہ شخص کہاں ہے جو عمرہ کے متعلق سوال کر رہا تھا؟ تم اپنا جبہ اتار دینا اور خوشبو کا نشان دھو ڈالنا اور زعفران کا پیلا رنگ صاف کر دینا اور تم اپنے عمرہ میں اسی طرح کرنا جس طرح حج میں کرتے ہو۔
حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ حَدَّثَنَا هَمَّامٌ حَدَّثَنَا عَطَاءٌ قَالَ حَدَّثَنِي صَفْوَانُ بْنُ يَعْلَى بْنِ أُمَيَّةَ يَعْنِي عَن أَبِيهِ
أَنَّ رَجُلًا أَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ بِالْجِعْرَانَةِ وَعَلَيْهِ جُبَّةٌ وَعَلَيْهِ أَثَرُ الْخَلُوقِ أَوْ قَالَ صُفْرَةٌ فَقَالَ كَيْفَ تَأْمُرُنِي أَنْ أَصْنَعَ فِي عُمْرَتِي؟ فَأَنْزَلَ اللَّهُ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَسُتِرَ بِثَوْبٍ، وَوَدِدْتُ أَنِّي قَدْ رَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَقَدْ أُنْزِلَ عَلَيْهِ الْوَحْيُ، فَقَالَ عُمَرُ: تَعَالَ، أَيَسُرُّكَ أَنْ تَنْظُرَ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَقَدْ أَنْزَلَ اللَّهُ عَلَيْهِ الْوَحْيَ؟ قُلْتُ: نَعَمْ، فَرَفَعَ طَرَفَ الثَّوْبِ، فَنَظَرْتُ إِلَيْهِ، لَهُ غَطِيطٌ، وَأَحْسِبُهُ قَالَ: كَغَطِيطِ الْبَكْرِ، فَلَمَّا سُرِّيَ عَنْهُ قَالَ: أَيْنَ السَّائِلُ عَنِ الْعُمْرَةِ؟ اخْلَعْ عَنْكَ الْجُبَّةَ، وَاغْسِلْ أَثَرَ الْخَلُوقِ عَنْكَ، وَأَنْقِ الصُّفْرَةَ، وَاصْنَعْ فِي عُمْرَتِكَ كَمَا تَصْنَعُ فِي حَجِّكَ
Reference: Sahih Al Bukhari 1789