Sub-Chapter (Baab)

Sahih Al Bukhari 1788

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں ابونعیم نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں افلح بن حمید نے حدیث بیان کی از القاسم از حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا‘ وہ بیان کرتی ہیں کہ

ہم حج کے مہینوں میں اور حج کی جگہوں میں حج کا احرام باندھ کر روانہ ہوئے‘ پھر ہم مقام سرف میں اترے‘ پس نبی ﷺ نے اپنے اصحاب سے فرمایا: جس شخص کے ساتھ ہدی نہیں ہے اور وہ اپنے احرام کو عمرہ کا احرام کرنا چاہے تو کر لے اور جس کے ساتھ ہدی ہے وہ نہ کرے‘ اور نبی ﷺ کے ساتھ اور آپ کے اصحاب میں سے جو مالی قوت والے تھے‘ ان کے ساتھ ہدی تھی تو ان کے لیے یہ عمرہ نہیں تھا‘ پھر نبی ﷺ میرے پاس آئے تو میں رو رہی تھی‘ پس آپ نے پوچھا: تمہیں کیا چیز رلا رہی ہے؟ میں نے کہا: میں نے آپ سے وہ سن لیا ہے جو ابھی آپ نے اپنے اصحاب سے فرمایا ہے‘ پس میں عمرہ سے روک دی گئی ہوں‘ آپ نے پوچھا: تمہیں کیا ہوا ہے؟ میں نے عرض کیا: میں نماز نہیں پڑھ رہی‘ آپ نے فرمایا: تمہیں کوئی نقصان نہیں ہوگا‘ تم آدم کی بیٹیوں میں سے ہو جو ان پر لکھ دیا گیا ہے وہی تم پر لکھ دیا گیا ہے‘ تم اپنے حج پر رہو عنقریب اللہ تم کو عمرہ عطا فرمائے گا‘ حضرت عائشہ نے کہا: پس میں حج کے افعال کرتی رہی حتیٰ کہ ہم منیٰ سے روانہ ہو کر وادی المحصب میں اترے‘ پھر آپ نے حضرت عبدالرحمن رضی اللہ عنہ کو بلایا‘ پس فرمایا: تم اپنی بہن کو حرم کی طرف لے جاؤ‘ پھر وہ عمرہ کا احرام باندھیں‘ پھر تم دونوں اپنے طواف سے فارغ ہو کر (یہاں آنا)‘ میں تم دونوں کا یہاں انتظار کروں گا‘ پس ہم آدھی رات میں آئے‘ آپ نے پوچھا: تم دونوں فارغ ہو گئے؟ میں نے کہا: جی ہاں! پھر آپ نے اپنے اصحاب میں روانہ ہونے کا اعلان کیا‘ پھر لوگ روانہ ہوئے اور جس نے صبح سے پہلے بیت اللہ کا طواف وداع کر لیا تھا‘ وہ بھی روانہ ہوا اور آپ بھی مدینہ کی طرف روانہ ہو گئے۔

حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ حَدَّثَنَا أَفْلَحُ بْنُ حُمَيْدٍ عَنْ الْقَاسِمِ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا

قَالَتْ خَرَجْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُهِلِّينَ بِالْحَجِّ فِي أَشْهُرِ الْحَجّ وحُرمِ الْحَجِّ فَنَزَلْنَا سَرِفَ فَقَالَ النَّبيّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِأَصْحابهِ مَن لَمْ يَكُنْ مَعَهُ هَدْيٌ فَأَحَبَّ أَن يجْعَلَها عُمْرَةً فَلْيَفْعَلْ وَمَنْ كَانَ مَعهُ هَدْيٌ فَلا وَكَانَ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَرِجَالٍ مِنْ أَصْحَابه ذَوِي قُوّةٍ الْهَدْيُ فَلَمْ تَكُنْ لَهُمْ عُمرَةً فَدَخَل عَليَّ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأنَا أَبْكِي فَقَالَ مَا يُبْكيكِ قُلْتُ سَمِعْتُكَ تَقُولُ لِأَصْحَابِكَ مَا قُلْتَ فَمُنِعْت الْعُمْرَةَ قَالَ وَمَا شَأْنُكِ قُلْتُ لَا أُصَلِّي قَالَ فَلَا يَضِرْكِ أَنْتِ مِنْ بَنَاتِ آدَمَ كُتِبَ عَلَيْكِ مَا كُتِبَ عَلَيْهِنَّ فَكُونِي فِي حَجّتِكِ عَسَى اللَّهُ أَنْ يَرْزُقَكِهَا قَالَتْ فَكُنْتُ حَتَّى نَفَرْنَا مِن مِنًى فَنَزَلْنا الْمُحَصَّبَ فَدَعَا عَبْدَ الرَّحْمَنِ فَقَالَ اخْرُجْ بِأُخْتِكَ الْحَرَمَ فَلتُهِلَّ بِعُمْرة ثُمَّ افرُغَا مِنْ طَوَافِكما أَنْتَظِرْكُمَا هَا هُنَا فَأَتَيْنَا فِي جَوْفِ اللَّيْلِ فَقَالَ فَرَغْتُمَا قُلْتُ نَعَمْ فَنَادَى بِالرَّحِيلِ فِي أَصْحَابِهِ فَارْتَحَلَ النَّاسُ وَمَنْ طَافَ بِالْبَيْتِ قَبْلَ صَلَاةِ الصُّبْحِ ثُمَّ خَرَجَ موَجِّهًا إِلى الْمَدِينَةِ

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 1788