Sub-Chapter (Baab)

Sahih Al Bukhari 1787

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں مسدد نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں یزید بن زریع نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں ابن عون نے حدیث بیان کی از القاسم بن محمد واز ابن عون از ابراہیم از الاسود‘ ان دونوں نے بیان کیا کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہا:

یا رسول اللہ! لوگ دو عبادتیں کر کے لوٹیں گے اور میں ایک عبادت کر کے لوٹوں گی‘ پس ان سے کہا گیا کہ آپ انتظار کریں‘ پس جب آپ (حیض سے) پاک ہو جائیں تو تنعیم کی طرف روانہ ہوں‘ پھر آپ احرام باندھیں‘ پھر آپ ہمارے پاس فلاں فلاں مقام پر آئیں‘ لیکن جتنا آپ خرچ کریں گی یا جتنی آپ مشقت اٹھائیں گی‘ آپ کو اتنا اجر ملے گا۔

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ حَدَّثَنَا ابْنُ عَوْنٍ عَن الْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ وَعَنْ ابْنِ عَوْنٍ عَن إِبْرَاهِيمَ عَنْ الْأَسْوَدِ

قَالَا قَالَتْ عَائِشَةُ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا يَا رَسُولَ اللَّهِ يَصْدُرُ النَّاسُ بِنُسُكَيْنِ وَأَصْدُرُ بِنُسك فَقيلَ لَهَا انْتَظِرِي فَإِذَا طَهُرْتِ فَاخْرُجِي إِلَى التَّنْعِيمِ فَأَهِلِّي ثُمَّ ائْتِينَا بِمَكَانِ كَذَا وَلَكِنَّهَا عَلَى قَدْرِ نَفَقَتكِ أَوْ نَصَبِكِ

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 1787