Sub-Chapter (Baab)

Sahih Al Bukhari 1786

امام بخاری روایت کرتے ہیں‘ ہمیں محمد بن المثنیٰ نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں یحییٰ نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں ہشام نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: مجھے میرے والد نے خبر دی‘ انہوں نے کہا: مجھے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے خبر دی‘ انہوں نے بیان کیا کہ

ہم رسول اللہ ﷺ کے ساتھ مدینہ سے اس وقت نکلے جب ذوالحجہ کا چاند دکھائی دینے والا تھا‘ پس رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جو عمرہ کا احرام باندھنا چاہتا ہو وہ عمرہ کا احرام باندھ لے اور جو حج کا احرام باندھنا چاہتا ہو وہ حج کا احرام باندھ لے اور اگر میں نے ہدی روانہ نہ کی ہوتی تو میں بھی عمرہ کا احرام باندھتا‘ پس ان میں سے بعض نے عمرہ کا احرام باندھا اور بعض نے حج کا احرام باندھا اور میں ان لوگوں میں سے تھی جنہوں نے عمرہ کا احرام باندھا تھا‘ پھر مکہ میں داخل ہونے سے پہلے مجھے حیض آگیا اور مجھے یوم عرفہ نے اس حال میں پایا کہ میں حائضہ تھی‘ تو میں نے رسول اللہ ﷺ سے اس کی شکایت کی‘ پس آپ نے فرمایا: تم عمرہ کو چھوڑ دو اور اپنے سر کے بال کھول کر کنگھی کر لو اور حج کا احرام باندھ لو‘ پھر جب وادی الحصبۃ میں ٹھہرنے کی رات آئی تو آپ نے میرے ساتھ حضرت عبدالرحمن رضی اللہ عنہ کو تنعیم کی طرف بھیجا‘ پس انہوں نے مجھے اپنے پیچھے سوار کیا‘ پھر میں نے عمرہ کا احرام باندھا جو اس عمرہ کی جگہ تھا (جس کو میں نے چھوڑ دیا تھا)‘ پھر اللہ نے میرا حج اور عمرہ پورا کر دیا اور میرے اس عمرہ میں نہ ہدی تھی‘ نہ صدقہ تھا‘ نہ روزہ تھا۔

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى حَدَّثَنَا يَحْيَى حَدَّثَنَا هِشَامٌ قَالَ أَخْبَرَنِي أَبِي قَالَ أَخْبَرَتْنِي عَائِشَةُ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا

قَالَتْ خَرَجْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُوَافينَ لِهِلَالِ ذِي الْحَجَّةِ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ أَحَب أن يُهِلَّ بِعُمْرَةٍ فَلْيُهِلَّ وَمَنْ أحب أَن يُهِلَّ بِحَجَّةٍ فَلْيُهِلَّ وَلَوْلا أنِي أَهديْت لَأَهْلَلْتُ بِعُمْرَةٍ فَمِنْهم مَنْ أَهَل بِعُمرَةٍ وَمِنْهُمْ مَنْ أَهَل بحَجَّةٍ وَكُنت مِمَّن أَهَلَّ بِعُمْرَة فحضتُ قَبْلَ أَنْ أَدْخُلَ مَكَّةَ فَأَدْرَكَنِي يومُ عَرَفَةَ وَأَنَا حائِضٌ فَشَكَوْتُ ذَلِكَ إِلى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم فَقَالَ دَعِي عُمْرَتَكِ وَانْقُضِي رَأْسَكِ وَامْتَشِطِي وَأَهِلِّي بِالْحَجّ فَفَعَلْتُ فَلما كَانَتْ لَيْلَةُ الْحَصْبَةِ أَرْسَلَ مَعِي عَبْدَ الرَّحْمَنِ إِلَى التَّنْعِيمِ فَأَرْدَفَهَا فَأَهَلَّتْ بِعُمْرَةٍ مكانَ عُمْرَتهَا فَقَضى اللَّهُ حَجَّهَا وَعُمْرَتَها وَلَمْ يَكُنْ فِي شيْءٍ مِنْ ذَلِكَ هَدْيٌ وَلَا صَدَقَةٌ وَلَا صَوْم

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 1786