امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں علی بن عبداللہ نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں سفیان نے حدیث بیان کی از عمرو‘ عمرو بن اوس نے سنا ان کو حضرت عبدالرحمن بن ابی بکر رضی اللہ عنہما نے خبر دی‘ انہوں نے یہ بتایا کہ
نبی ﷺ نے انہیں یہ حکم دیا کہ وہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کو اپنے ساتھ سواری پر بٹھائیں اور ان کو مقام تنعیم سے عمرہ کرائیں۔
سفیان نے ایک مرتبہ کہا: میں نے عمرو سے سنا اور ایک مرتبہ کہا: میں نے کئی مرتبہ عمرو سے سنا ہے۔
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ عَمْرٍو سَمِعَ عمرَو بْنَ أَوْسٍ أَنَّ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ أبِي بَكْرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا أَخْبَرَهُ
أَنَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم أمَره أنْ يُرْدِفَ عَائِشَةَ وَيُعْمِرَهَا مِن التَّنْعِيمِ
Reference: Sahih Al Bukhari 1784