Sub-Chapter (Baab)

Sahih Al Bukhari 1783

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں محمد بن سلام نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں ابو معاویہ نے خبر دی‘ انہوں نے کہا: ہمیں ہشام نے حدیث بیان کی از والد خود از حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا‘ انہوں نے بیان کیا کہ

ہم رسول اللہ ﷺ کے ساتھ (مدینہ سے) اس وقت نکلے جب ذوالحجہ کا چاند دکھائی دینے والا تھا‘ آپ نے ہم سے فرمایا: تم میں سے جو حج کا احرام باندھنا چاہتا ہو وہ حج کا احرام باندھ لے‘ اور جو عمرہ کا احرام باندھنا چاہتا ہو وہ عمرہ کا احرام باندھ لے‘ اور اگر میں نے ہدی (قربانی) روانہ نہ کی ہوتی تو میں بھی عمرہ کا احرام باندھتا‘ حضرت عائشہ نے بیان کیا: پس ہم میں سے بعض نے عمرہ کا احرام باندھا اور بعض نے حج کا احرام باندھا‘ اور میں ان لوگوں میں سے تھی جنہوں نے عمرہ کا احرام باندھا تھا‘ پس مجھ پر عرفہ کے دن نے سایا کر لیا اور میں ابھی حائضہ تھی‘ تو میں نے اس کی نبی ﷺ سے شکایت کی‘ آپ نے فرمایا: تم اپنے عمرہ کو چھوڑ دو اور سر کے بال کھول کر کنگھی کر لو اور حج کا احرام باندھ لو‘ پھر جب وادی الحصبۃ کی رات آئی تو آپ نے مجھے حضرت عبدالرحمن بن ابی بکر رضی اللہ عنہما کے ساتھ مقام تنعیم روانہ کیا‘ پھر میں نے اس عمرہ کی جگہ عمرہ کا احرام باندھا۔

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَامٍ أَخْبَرَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ حَدَّثَنَا هِشَامٌ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا

خَرَجْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُوَافِينَ لِهِلَالِ ذِي الْحَجّة فَقَالَ لَنَا مَنْ أَحَبَّ مِنْكُمْ أَنْ يُهِل بِالْحَجِّ فَلْيُهِلَّ وَمَنْ أَحَبَّ أَنْ يهلَ بعمرَةٍ فَلْيُهِلَّ بِعُمْرَةٍ فَلَوْلا أنِي أَهْديْت لَأَهْلَلْتُ بِعُمْرَةٍ قَالَتْ فمنَّا مَنْ أَهَلَّ بِعُمْرَةٍ وَمِنَّا مَنْ أَهل بِحَجٍّ وكنْتُ ممَّنْ أَهَلَّ بِعُمْرَة فأظَلَّنِي يَوْم عرَفَةَ وَأَنَا حَائِضٌ فَشَكَوت إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلّمَ فَقَالَ ارْفُضِي عُمْرَتكِ وَانْقُضِي رَأْسَكِ وَامْتَشِطِي وَأَهلِّي بِالْحَجِّ فَلَمَّا كَان لَيْلَةُ الْحَصْبَة أَرْسَلَ مَعِي عَبْدَ الرَّحمَنِ إِلَى التَّنْعِيمِ فَأَهْلَلْتُ بِعُمْرَةٍ مكَانَ عُمْرَتِي

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 1783