Sub-Chapter (Baab)

Sahih Al Bukhari 1782

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں مسدد نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں یحییٰ نے حدیث بیان کی از ابن جریج از عطاء‘ انہوں نے کہا کہ میں نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے سنا ہے‘ وہ ہمیں یہ خبر دیتے تھے کہ

رسول اللہ ﷺ نے انصار کی ایک عورت سے فرمایا‘ عطاء نے کہا: حضرت ابن عباس نے اس عورت کا نام لیا تھا لیکن میں اس عورت کا نام بھول گیا‘ (آپ نے اس عورت سے فرمایا:) تم کو ہمارے ساتھ حج کرنے سے کیا چیز مانع تھی؟ اس نے کہا: ہمارا ایک اونٹ ہے‘ اس پر ابوفلاں اور اس کا بیٹا سوار ہو گیا یعنی اس عورت کا شوہر اور اس کا بیٹا اور اس نے دوسرا اونٹ چھوڑ دیا جس پر ہم پانی لاتے ہیں‘ آپ نے فرمایا: جب رمضان آئے تو تم عمرہ کر لینا کیونکہ رمضان میں عمرہ حج ہے‘ یا آپ نے اس کی مثل فرمایا۔

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا يَحْيَى عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ عَنْ عَطَاءٍ قَالَ سَمِعْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا يُخْبِرُنَا

يَقُولُ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِامْرَأَةٍ مِنْ الْأَنْصار سَمَّاهَا ابْنُ عَبَّاسٍ فَنَسِيتُ اسْمَهَا مَا مَنَعَكِ أَنْ تَحُجِّينَ مَعَنَا قَالَتْ كَانَ لَنا نَاضِحٌ فَرَكِبَهُ أَبُو فُلَانٍ وَابْنُهُ لِزَوْجهَا وَابْنِهَا وَتَرَكَ نَاضِحًا نَنْضَحُ عَلَيْهِ قَالَ فَإِذَا كَانَ رَمَضَانُ اعْتَمِرِي فِيهِ فَإِنَّ عُمْرَةً فِي رَمَضَانَ حَجَّةٌ أَوْ نَحوًا ممَّا قَالَ

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 1782