Sub-Chapter (Baab)

Sahih Al Bukhari 1774

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں احمد بن محمد نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں عبداللہ نے خبر دی‘ انہوں نے کہا: ہمیں ابن جریج نے خبر دی کہ

عکرمہ بن خالد نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے حج سے پہلے عمرہ کرنے کے متعلق سوال کیا‘ انہوں نے کہا: اس میں کوئی حرج نہیں ہے‘ عکرمہ نے کہا: حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے بیان کیا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے حج سے پہلے عمرہ کیا ہے۔

اور ابراہیم بن سعد نے کہا از ابن اسحاق‘ انہوں نے کہا: مجھے عکرمہ بن خالد نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: میں نے حضرت ابن عمر سے سوال کیا‘ یہ حدیث بھی اس کی مثل ہے۔ ہمیں عمرو بن علی نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں ابوعاصم نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں ابن جریج نے خبر دی‘ عکرمہ بن خالد نے کہا: میں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے سوال کیا‘ یہ اس کی مثل حدیث ہے۔

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدٍ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ أَخْبَرَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ أَنَّ عِكْرِمَةَ بْنَ خَالِدٍ سَأَلَ ابْنَ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا

عَنِ الْعُمْرَةِ قَبْلَ الْحَجِّ فَقَالَ لَا بَأْسَ قَالَ عِكْرِمَةُ قَالَ ابْنُ عُمَرَ اعْتَمَرَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَبْلَ أَنْ يَحُجَّ

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 1774