Sahih Al Bukhari 1772

امام ابوعبداللہ (بخاری) نے کہا: محمد نے مجھے بیان میں یہ اضافہ کیا‘ انہوں نے کہا: ہمیں محاضر نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں الاعمش نے حدیث بیان کی از ابراہیم از الاسود از حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا وہ بیان کرتی ہیں کہ

ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ (مدینہ سے) نکلے‘ ہم صرف حج کا ذکر کر رہے تھے‘ پس جب ہم مکہ میں آئے تو آپ نے ہمیں احرام کھولنے کا حکم دیا‘ پھر جب روانگی کی رات آئی تو حضرت صفیہ بنت حیی کو حیض آ گیا تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اری سرمنڈی بانجھ! میں اس کو صرف یہ گمان کر رہا ہوں کہ یہ تم لوگوں کو (روانگی سے) روکنے والی ہے‘ پھر آپ نے پوچھا: تم نے یوم النحر کو طواف زیارت کر لیا تھا؟ انہوں نے کہا: جی ہاں! آپ نے فرمایا: پھر روانہ ہو‘ حضرت عائشہ نے کہا: یارسول اللہ! میں نے تو حج سے پہلے احرام نہیں کھولا تھا‘ یعنی عمرہ نہیں کیا تھا‘ آپ نے فرمایا: تم تنعیم سے عمرہ کر لو‘ پھر حضرت عائشہ کے ساتھ ان کے بھائی (حضرت عبدالرحمن) گئے‘ ہم آپ سے اس وقت ملے تھے جب آپ رات کے آخری حصہ میں (طواف وداع کے لیے) نکل رہے تھے‘ آپ نے فرمایا: تم سے فلاں فلاں جگہ ملاقات ہو گی۔

قَالَ أَبُو عَبْد اللَّهِ وَزَادَنِي مُحَمَّدٌ حَدَّثَنَا مُحَاضِرٌ حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ الْأَسْوَدِ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ خَرَجْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا نَذْكُرُ إِلَّا الْحَجَّ فَلَمَّا قَدِمْنَا أَمَرَنَا أَنْ نَحِلَّ فَلَمَّا كَانَتْ لَيْلَةُ النَّفْرِ حَاضَتْ صَفِيَّةُ بِنْتُ حُيَيٍّ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَلْقَى عَقْرَى مَا أُرَاهَا إِلَّا حَابِسَتَكُمْ ثُمَّ قَالَ كُنْتِ طُفْتِ يَوْمَ النَّحْرِ قَالَتْ نَعَمْ قَالَ فَانْفِرِي قُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنِّي لَمْ أَكُنْ حَلَلْتُ قَالَ فَاعْتَمِرِي مِنْ التَّنْعِيمِ فَخَرَجَ مَعَهَا أَخُوهَا فَلَقِينَاهُ مُدَّلِجًا فَقَالَ مَوْعِدُكِ مَكَانَ كَذَا وَكَذَا

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 1772