Sub-Chapter (Baab)

Sahih Al Bukhari 1771

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں عمر بن حفص نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں میرے والد نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں الاعمش نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: مجھے ابراہیم نے حدیث بیان کی از الاسود از حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا وہ بیان کرتی ہیں کہ

مکہ سے روانگی کی رات کو حضرت صفیہ رضی اللہ عنہا کو حیض آ گیا‘ پس انہوں نے کہا: میں صرف یہ گمان کرتی ہوں کہ میں تم لوگوں کو روانگی سے روکنے والی ہوں (کیونکہ انہوں نے طواف وداع نہیں کیا تھا اگرچہ طواف زیارت کر لیا تھا) نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اری بانجھ سر منڈی! کیا تم نے یوم النحر کو طواف زیارت نہیں کیا تھا؟ کہا گیا: جی ہاں! آپ نے فرمایا: پھر روانہ ہو۔

حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ حَفْصٍ حَدَّثَنَا أَبِي حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ حَدَّثَنِي إِبْرَاهِيمُ عَنْ الْأَسْوَدِ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ حَاضَتْ صَفِيَّةُ لَيْلَةَ النَّفْرِ فَقَالَتْ مَا أُرَانِي إِلَّا حَابِسَتَكُمْ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَقْرَى حَلْقَى أَطَافَتْ يَوْمَ النَّحْرِ قِيلَ نَعَمْ قَالَ فَانْفِرِي

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 1771