Sub-Chapter (Baab)

Sahih Al Bukhari 1770

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں عثمان بن الہیثم نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں ابن جریج نے خبر دی‘ عمرو بن دینار نے کہا کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے بیان کیا کہ

ذوالمجاز اور عکاظ زمانہ جاہلیت میں تجارت کی جگہیں تھیں‘ پھر جب اسلام آ گیا تو مسلمانوں نے اس جگہ تجارت کرنے کو ناپسند کیا‘ حتیٰ کہ یہ آیت نازل ہو گئی: اپنے رب کا فضل (روزی) تلاش کرنے میں تم پر کوئی حرج نہیں ہے۔ (البقرہ:۱۹۸) یعنی حج کے ایام میں۔

حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ الْهَيْثَمِ أَخْبَرَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ قَالَ عَمْرُو بْنُ دِينَارٍ قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا كَانَ ذُو الْمَجَازِ وَعُكَاظٌ مَتْجَرَ النَّاسِ فِي الْجَاهِلِيَّةِ فَلَمَّا جَاءَ الْإِسْلَامُ كَأَنَّهُمْ كَرِهُوا ذَلِكَ حَتَّى نَزَلَتْ لَيْسَ عَلَيْكُمْ جُنَاحٌ أَنْ تَبْتَغُوا فَضْلًا مِنْ رَبِّكُمْ فِي مَوَاسِمِ الْحَجِّ

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 1770