امام بخاری روایت کرتے ہیں: اور محمد بن عیسیٰ نے کہا: ہمیں حماد نے حدیث بیان کی از ایوب از نافع از حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما‘ وہ بیان کرتے ہیں کہ
جب وہ مدینہ سے مکہ آتے تو وہ ذی طویٰ میں رات گزارتے حتیٰ کہ جب صبح ہو جاتی تو مکہ میں داخل ہوتے اور جب مکہ سے روانہ ہوتے تو ذی طویٰ کے پاس سے گزرتے اور صبح تک وہاں رات گزارتے‘ وہ بیان کرتے تھے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم بھی اسی طرح کرتے تھے۔
وَقَالَ مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَى: حَدَّثَنَا حَمَّادٌ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ نَافِعٍ، عَنْ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا: «أَنَّهُ كَانَ إِذَا أَقْبَلَ بَاتَ بِذِي طُوًى حَتَّى إِذَا أَصْبَحَ دَخَلَ، وَإِذَا نَفَرَ مَرَّ بِذِي طُوًى، وَبَاتَ بِهَا حَتَّى يُصْبِحَ» وَكَانَ يَذْكُرُ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَفْعَلُ ذَلِكَ
Reference: Sahih Al Bukhari 1769