Sub-Chapter (Baab)

Sahih Al Bukhari 1768

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں عبداللہ بن عبدالوہاب نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں خالد بن الحارث نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا کہ عبید اللہ سے وادی المحصب کے متعلق پوچھا گیا تو انہوں نے کہا: ہمیں عبیداللہ نے حدیث بیان کی از نافع‘ انہوں نے بیان کیا کہ

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور حضرت عمر اور حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہم اسی وادی میں اترے تھے۔

اور نافع بیان کرتے ہیں از ابن عمر رضی اللہ عنہما کہ وہ وادی المحصب میں ظہر اور عصر کی نماز پڑھتے تھے اور میرا گمان ہے کہ انہوں نے کہا کہ مغرب کی بھی نماز پڑھتے تھے‘ خالد نے کہا: مجھے اس میں کوئی شک نہیں کہ وہ عشاء کی نماز بھی وہاں پڑھتے تھے اور تھوڑی دیر سوتے بھی تھے اور وہ بیان کرتے تھے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم بھی اس طرح کرتے تھے۔

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الْوَهَّابِ حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ الْحَارِثِ قَالَ سُئِلَ عُبَيْدُ اللَّهِ عَنْ الْمُحَصَّبِ فَحَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ عَنْ نَافِعٍ قَالَ نَزَلَ بِهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَعُمَرُ وَابْنُ عُمَرَ وَعَنْ نَافِعٍ أَنَّ ابْنَ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا كَانَ يُصَلِّي بِهَا يَعْنِي الْمُحَصَّبَ الظُّهْرَ وَالْعَصْرَ أَحْسِبُهُ قَالَ وَالْمَغْرِبَ قَالَ خَالِدٌ لَا أَشُكُّ فِي الْعِشَاءِ وَيَهْجَعُ هَجْعَةً وَيَذْكُرُ ذَلِكَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 1768