امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں ابراہیم بن المنذر نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں ابوضمرہ نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں موسیٰ بن عقبہ نے حدیث بیان کی از نافع
از حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما‘ وہ بیان کرتے ہیں کہ وہ دو گھاٹیوں کے درمیان ذی طویٰ میں رات گزارتے تھے‘ پھر اس گھاٹی میں داخل ہوتے جو مکہ میں بلند جگہ پر ہے اور جب وہ حج یا عمرہ کرتے ہوئے مکہ میں آتے تو اپنی اونٹنی کو صرف مسجد کے دروازہ پر بٹھاتے‘ پھر مسجد (حرام) میں داخل ہو کر حجر اسود سے ابتداء کرتے‘ پھر اس کے گرد سات چکر لگاتے‘ تین چکر دوڑ کر اور چار چکر معمول کی رفتار سے‘ پھر واپس جا کر دو رکعت نماز پڑھتے‘ پھر اپنی قیام گاہ پر واپس جانے سے پہلے صفا اور المروہ میں سعی کرتے اور جب وہ حج یا عمرہ سے فارغ ہو کر مدینہ آتے تو اپنی اونٹنی کو بطحاء (اس وادی) میں بٹھاتے جو ذوالحلیفہ میں ہے‘ جس جگہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم اپنی اونٹنی کو بٹھاتے تھے۔
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْمُنْذِرِ حَدَّثَنَا أَبُو ضَمْرَةَ حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ عُقْبَةَ عَنْ نَافِعٍ أَنَّ ابْنَ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا كَانَ يَبِيتُ بِذِي طُوًى بَيْنَ الثَّنِيَّتَيْنِ ثُمَّ يَدْخُلُ مِنْ الثَّنِيَّةِ الَّتِي بِأَعْلَى مَكَّةَ وَكَانَ إِذَا قَدِمَ مَكَّةَ حَاجًّا أَوْ مُعْتَمِرًا لَمْ يُنِخْ نَاقَتَهُ إِلَّا عِنْدَ بَابِ الْمَسْجِدِ ثُمَّ يَدْخُلُ فَيَأْتِي الرُّكْنَ الْأَسْوَدَ فَيَبْدَأُ بِهِ ثُمَّ يَطُوفُ سَبْعًا ثَلَاثًا سَعْيًا وَأَرْبَعًا مَشْيًا ثُمَّ يَنْصَرِفُ فَيُصَلِّي رَكْعَتَيْنِ ثُمَّ يَنْطَلِقُ قَبْلَ أَنْ يَرْجِعَ إِلَى مَنْزِلِهِ فَيَطُوفُ بَيْنَ الصَّفَا وَالْمَرْوَةِ وَكَانَ إِذَا صَدَرَ عَنْ الْحَجِّ أَوْ الْعُمْرَةِ أَنَاخَ بِالْبَطْحَاءِ الَّتِي بِذِي الْحُلَيْفَةِ الَّتِي كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُنِيخُ بِهَا
Reference: Sahih Al Bukhari 1767