امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں علی بن عبداللہ نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں سفیان نے حدیث بیان کی‘ عمرو نے کہا از عطاء از حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما‘ انہوں نے بیان کیا کہ
وادئ محصب میں ٹھہرنا حج کی مخصوص عبادت نہیں ہے‘ یہ ایک منزل ہے جہاں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اترتے تھے۔
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ قَالَ عَمْرٌو عَنْ عَطَاءٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ لَيْسَ التَّحْصِيبُ بِشَيْءٍ إِنَّمَا هُوَ مَنْزِلٌ نَزَلَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
Reference: Sahih Al Bukhari 1766