امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں ابونعیم نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں سفیان نے حدیث بیان کی از ہشام از والد خود از حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا‘ وہ بیان کرتی ہیں
کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم (منیٰ سے روانہ ہو کر) وادئ محصب میں اترتے تھے‘ وہاں اس لیے اترتے تھے کہ وہاں سے مدینہ کی طرف روانہ ہونا آسان تھا۔
حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ هِشَامٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ إِنَّمَا كَانَ مَنْزِلٌ يَنْزِلُهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِيَكُونَ أَسْمَحَ لِخُرُوجِهِ يَعْنِي بِالْأَبْطَحِ
Reference: Sahih Al Bukhari 1765